19 ستمبر بروز جمعرات،لیہ زون،میانوالی کابینہ،ڈویژن میانوالی کے راولپنڈی روڈ پر جامع مسجد فیضانِ عطار کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔اس موقع پر معاون ریجنل ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ ذمہ دار اسلامی بھائی راہ خدا میں خرچ کرنے کی فضیلت بیان کی جس پر  کئی اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ عطیات جمع کروائے، سید زادے،آلِ نبی، اولادِ علی کے ہاتھوں مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔(رپورٹ:مجلس خدام المساجد والمدارس فیصل اباد ریجن)