دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں سے ایک شعبہ خدام المساجد والمدارس بھی ہے جس کےتحت مساجد اور مدارس کی تعمیرات کا سلسلہ ہوتا ہے۔ اسی سلسلے میں ذمّہ داران نے ایک شخصیت کو ملتان زون میں مسجد کے لئے  حاصل کی گئی جگہ کا وزٹ کروایا اور مسجد کے تعمیراتی کاموں میں مالی تعاون کرنے کے حوالےسے انفرادی کوشش کی جس پر شخصیت نے ہاتھوں ہاتھ کچھ رقم جمع کروائی اور آئندہ مزید فنڈدینے کی نیت بھی کی۔ (رپورٹ: غلام مرتضیٰ شاہ، زون ذمّہ دار خدام المساجد)