دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِ
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری ان
دنوں مدنی کاموں کے سلسلے میں پشاور کے جدول میں ہیں۔رکنِ شوریٰ نےذمّہ داران کے
ہمراہ تیمبر پورہ شریف پشاور میں پیر عنایت علی شاہ
صاحب کےمدرسے میں حاضری دی اور وہاں اساتذہ اور طلبۂ کرام سے ملاقات کی
اور انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔بعد ازاں رکنِ مجلس ِ خدام المساجد والمد ارس نے رکنِ شوریٰ نے ذمّہ دارن کے ہمراہ جامع مسجد فیضان گھمگول شریف ماسمہ پشاور کا سنگ
بنیاد رکھا اور جلد تعمیرات کے دعائے خیر فرمائی۔
علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے ذمّہ داران کے ہمراہ جامع مسجد فیضان جمال
مصطفیٰ کالا ڈھیری اسبنڑ دیر کا افتتاح کیا جس میں ایم پی اے بخت بیدار خان اور
مقامی شخصیات نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ نے مسجد کی تعمیرات کا وزٹ کیا ا ورذمّہ داران کو بقیہ تعمیراتی کام جلد مکمل کروانے کا ذہن دیا۔واضح
رہے!جامع فیضان جمال مصطفیٰ میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ نمازوں کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔