دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت  پچھلے دنوں سہاری کلاں لاہور میں جامع مسجد فیضانِ علی کے سنگِ بنیاد کا سلسلہ ہوا ۔خوشی کے اس موقع پر سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات اور زمینداروں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔نگرانِ کابینہ نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مساجد کو بنانے اور اس کو آباد کرنے کے متعلق نکات دئیے نیزنماز کی پابندی کی ترغیب دلائی ۔