دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت فیصل
آبادکی ایک كلاتھ مارکیٹ میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مارکیٹ کے کئی
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔نگرانِ زون نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے شعبے کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہو ئے مساجد
ومدارس میں خرچ کرنے کے متعلق نکات پیش کئے۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت فیصل
آبادکے پیپلز کالونی نمبر 1 میں ایک شخصیت کے ہاں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس
میں شخصیات سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔مجلس خدام المساجدکے ریجن ذمّہ داران نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے اور قافلوں میں سفر
کرنے کی ترغیب دلائی۔
دنیا بھر میں قراٰن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے والے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی تقریباً107 سے زائد
شعبہ جات میں مدنی کام کررہی ہے اس کے شعبوں میں سے ایک شعبہ خدام المساجد بھی ہے جس کے تحت مساجد و مدارس کی تعمیرات
کا سلسلہ ہوتا ہے ۔اسی سلسلے میں لیہ زون،فتح پور کابینہ،ڈویژن کروڑ پکا میں بچوں
کے لئے ایک مدرسہ کی تعمیر کا کام شروع ہو چکا ہے جو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ جلد اپنے پایۂ تکمیل کو پہنچے گا اور اس میں
طلبۂ کرام فی سبیل اللہ قراٰن ِ پاک کی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت ذمّہ
داران نے معاون نگرانِ مجلس کے ہمراہ کاغان،
ناران کے مختلف ہوٹل مالکان سے ملاقات کی اور مدنی حلقے لگائیں ۔معاون نگرانِ مجلس
خدام المساجدنے شرکا کو نیکی کی دعوت
پیش کرتے ہوئے راہ گیروں اور مسافروں کے لئے جائے نماز اور مساجد کے قیام کی ترغیب دلائی۔
٭مجلس خدام المساجد کے تحت مانسہرہ کابینہ شنکیاری
شہر میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا ۔معاون نگرانِ مجلس خدام المساجد نے ذمّہ
داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مساجد
کے لئے پلاٹ کی خریداری کا ذہن دیتے ہوئے مختلف مقامات کا وزٹ کیا ۔
٭مجلس خدام المساجد کے تحت پشاور ہزارہ زون اور فیصل آباد زون میں مختلف
مقامات جائے نماز کی تعمیرات کا کام شروع
ہوچکا ہے جو جلد اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ پائے تکمیل کو
پہنچے گا ۔
لیہ اور فتح پور میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کی مجلس خدّام المساجد کے تحت لیہ اور فتح پور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس خدام المساجد کے ذمّہ ّداران نے شرکت کی ۔ معاون ریجن ذمّہ
دار نےشرکا کی تربیت کی اور خریدے ہوئے پلاٹ کا وزٹ کر کے سنگ بنیاد اجتماع اور مسائل
سے گھرے ہوئے پلاٹ کا مسئلہ حل کرنے کے
حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
فیصل آبا د میں تاجران کے درمیان مدنی حلقے
دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت ذمّہ داران نے فیصل آباد ریجن کے ٹیپو سلطان گوجرہ مارکیٹ میں تاجران کے درمیان
مدنی حلقے کا انعقاد کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تفصیلی تعارف پیش
کیا جبکہ انہیں ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں شرکت اور نیکی کی دعوت پیش کی۔
اسی طرح مجلس
خدام المساجد کے تحت فیصل آباد میں ہی ذمّہ داران نے ڈویلپرز کے آفس میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا۔
ذمہ داران نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے اپنے شعبے کی بارے میں تفصیلی بریفنگ
دی جس پر ڈویلپرز شاہد رضا قمر نے دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں سے متاثر ہو کر
ستارہ سٹی اور مختلف کالونیوں میں دعوت ِاسلامی کو مسجد اور مدرسہ کےلئے جگہ دیتے
ہوئے کہنا تھا کہ دعوتِ اسلامی ملک و بیرون میں دینِ متین کی خدمت کے کاموں میں
مصروف عمل ہے،اللہ پاک دعوتِ اسلامی کو اسی طرح دن دگنی رات چوگنی
ترقی عطا فرمائے۔
اسی طرح بنگلادیش
کی ریجن راج شاہی میں مجلس خدام المساجد کے ذمّہ داران مدنی مشورہ ہوا ۔ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی سے رکنِ شورٰی سید لقمان عطاری نے
بذریعۂ انٹرنیٹ ان کی تربیت کی اورمجلس بنا کر مساجد بنانے کا ذہن دیا۔
مجلس خدام المساجدکے تحت مدنی کام
ڈویژن ذمّہ داران کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام
المساجد کے تحت لیّہ زون میں ڈویژن ذمّہ
داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں معاون
ریجن ذمّہ دارا نے ذمّہ داران کی مدنی تربیت کی اورنئی سو سائٹی کا ریکارڈ بنانے اور پلاٹوں کے حصول اور جائے نماز بنانےکے
متعلق مدنی پھول دئیے۔
میا نوالی میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ
مدنی حلقے کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت فیصل
آباد میں احمد دین ویلی 225 ملکھاں والاکے بلڈنگ ڈویلپرز کے آفس میں مدنی حلقے کا سلسلہ
ہواجس میں وہاں پر موجود رہائش پذیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔مبلغ دعوتِ اسلامی نےسنّتوں
بھرا بیان کیا اور اور شرکا کو مساجد
بنانے کی فضیلت کے بارے آگاہ کرتے ہوئےدعوتِ سلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے
کی ترغیب دلائی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مدنی
حلقے کے اختتام پر احمد دین ویلی کے مالک نے 22 مرلے کی جگہ مدنی مرکز کی تعمیر کے لئے دعوتِ اسلامی کو وقف کردیا۔
مجلسِ خدام المساجد کے تحت مدنی حلقے
دعوتِ اسلامی کی مجلسِ خدام
المساجد کے تحت شاہ پور سٹی خوشاب میں ذمّہ داران کا مدنی حلقہ ہوا جس میں ریجنل
ذمہ دار نےمساجد کے پلاٹوں کے حصول، مساجد کی تعمیرات،آبادکاری اور مساجد کے
تحفظات کے حوالے سے مدنی تربیت فرمائی نیز
12مدنی کاموں کو باقاعدگی سے کرنےکے متعلق
مدنی پھول دئیے۔
اسی طرح مجلسِ
خدام المساجد کے تحت ڈویژن گلزار طیبہ سرگودھاجامعۃ المدینہ فیضانِ عطار کے طلبہ
کا مدنی حلقہ ہواجس میں مجلسِ خدام المساجد کے ت ریجنل ذمہ دار نے شعبہ خدام
المساجد کے ملک و بیرون ملک ہونے والے مدنی کام کا تعارف پیش کیا اور ان کی مدنی تربیت کی۔
استور میں سنّتوں بھرا اجتماع
دعوتِ اسلامی
کی مجلسِ خدام المساجد کے تحت عطاری ریجن استور
گلگت بلتستان میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمّہ داران ،اہلِ
علاقہ اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کومدنی پھولوں سے
نوازتے ہوئےمساجد بنانے کا ذہن دیا اور نیتیں بھی کروائیں۔