18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
ایڈووکیٹ عمران جھنگ شیر قادری (فنانس سیکرٹری بار کونسل ننکانہ) سے ملاقات
Tue, 25 Jan , 2022
2 years ago
گزشتہ دنوں ایڈووکیٹ عمران جھنگ شیر قادری (فنانس سیکرٹری بار کونسل ننکانہ) نے پاکستان کے شہر واربرٹن میں قائم جامع مسجد فیضانِ
غوث اعظم کا وزٹ کیا جہاں ان کی ملاقات نگرانِ شعبہ خدام المساجد و المدارس حاجی
نصر اقبال عطاری سے ہوئی۔
نگرانِ شعبہ نے عمران جھنگ شیر قادری کودعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی
و فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں 12
دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔(رپورٹ:شعبہ المساجد و المدارس، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)