دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں دین ِ اسلام کے پیغام کوعام کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر نے میں مصروفِ عمل ہے جن میں سےمساجد کی تعمیرات  ایک اہم کام ہے،دعوتِ اسلامی مسجد بھرو تحریک ہونے کے ساتھ ساتھ مساجد کی تعمیرات کا کام بھی بھرپور انداز میں کر رہی ہے۔

اسی سلسلے میں شعبہ خدام المساجد (دعوتِ اسلامی)کی زیرِ نگرانی جنوبی لاہور زون کےننکانہ کابینہ میں ذمہ داران کی کوششوں سے جامع مسجد ابراہیم و مدرسۃ المدینہ بوائز کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا ہے ۔(رپورٹ: شعبہ خدام المساجد ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)