12 ربیع الاوّل, 1446 ہجری
وفاقی
دارالحکومت اسلام آباد کی عظیم روحانی شخصیت امام بری سرکار رحمۃ اللہ علیہ کے
پڑوس میں واقع محلہ اسپلال میں دعوت اسلامی کے شعبہ خدام المساجد والمدارس المدینہ
کے تحت جامع مسجد فیضانِ پنجتن پاک کا افتتاح کردیا گیا ۔اس پُر مسرت موقع پر اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ، شخصیات اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے ’’آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے معجزات‘‘ کے
موضوع پر بیان کیا اورشرکا کو نماز کی پابندی کرنے کاذہن دیا ۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے وہاں دعوت اسلامی کے تحت مدرسۃ المدینہ
سے فارغ ہونے والے طلبہ کی دستار بندی فرمائی اور مسجد کے احاطے میں پنجتن پاک کے ایصال ثواب کےلئے پودا بھی لگایا۔(
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)