واربرٹن
میں جامع مسجد فیضانِ عائشہ صدیقہ کے سنگِ
بنیاد کے موقع پر اجتماع
1
جنوری 2024ء بروز پیر پنجاب کے شہر منڈی واربرٹن میں مین فیروز
وٹواں روڈ بالمقابل واپڈا دفتر پر واقع 10 مرلہ کے پلاٹ پر عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ خدام المساجد والمدارس المدینہ کے تحت جامع مسجد فیضانِ عائشہ صدیقہ کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔
مسجد
کے سنگ بنیاد کے موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے مسجد کی پہلی اینٹ رکھی اور دعائے خیر فرمائی۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ”مسجد
بنانے کے فضائل اور مسجد آباد کرنے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔
رکنِ
شوریٰ نے شرکا کو مساجد کی آباد کاری میں نیکی کی دعوت کے ذریعے اپنا حصہ ملانے کا
ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کرواتے
ہوئے ان کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
مزید رکنِ
شوریٰ نے شرکا کو بتایا کہ ان شا اللہ عزوجل یہ
مسجد ڈبل اسٹوری بنائی جائے گی اور اس میں بیک وقت تقریباً 350 نمازی سجدہ ریز
ہوسکیں گے ۔
سنگِ
بنیاد کی اس تقریب میں مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری ،امیر سنی
علماکونسل واربرٹن مولانا اشفاق احمد رضوی صاحب ، سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا
محمد ارشد ، نائب صدر مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ ننکانہ محمود احمد قاضی ، بزنس مین عمران
رشید ، سماجی شخصیت رانا شفیق عباد،دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران اور دیگر عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔(رپورٹ: محمد رمضان عطاری مدنی مدرس جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ واربرٹن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)