18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس اصلاح برائے قیدیان کے تحت
15فروری2020ء بروز ہفتہ ڈسٹرکٹ جیل کوٹلی میں
قیدیوں کے درمیان سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا۔اس موقع پر نگران زون
کشمیرسید ریا ض عطاری نے والدین کی خدمت و اطاعت اور آخرت کی تیاری کے حوالے سے
مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ نگرانِ زون نے معلمِ جیل اسلامی بھائی کے ہمراہ جیل اسٹاف سے ملاقات کی اور سردار افتخار (S.S.P) کی خالہ جان کے لیے ایصال ثواب و دعا بھی کی۔