18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس اصلاح برائے قیدیان کے
تحت14 فروری2020ء بروز جمعۃالمبارک سینٹرل
جیل میر پور اسلام آباد میں مدنی حلقے کا
سلسلہ ہوا۔ مدنی حلقے میں جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن ذمہ دار
محمد شفیع عطاری نے جیل کے معلم اسلامی بھائی کے ہمراہ نیکی کی دعوت پیش کی۔ ذمہ
دار اسلامی بھائی نے جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا
رسالہ ایک مسلمان کی عزت اور فیضانِ جمعہ تحفے میں پیش کیا اور اس
کے مطالعے کا ذہن بھی دیا۔(رپورٹ:صغیر
رضا عطای، پاک دفتر ذمہ دار)