18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں شعبہ FGRF اور
شعبہ فیضانِ قراٰن فاؤنڈیشن دعوتِ اسلامی
کے تحت ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جیل اسٹاف و افسران سمیت قیدیوں نے شرکت کی۔
اس دوران کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈکے ٹاؤن نگران حاجی نورالعینین عطاری نے تمام اسلامی
بھائیوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دینِ اسلام کے بتائے ہوئے طریقۂ
کار کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں ذمہ داران نے اسسٹنٹ سپرنڈنٹنٹ سرکل
انچارج ڈسٹرکٹ جیل سبی عبد الرسول جتک کے ہمراہ قیدیوں میں کمبل تقسیم کئے جبکہ
ملک و قوم کی سلامتی، جیل افسران، اسٹاف اور قیدیوں کے لئے دعا بھی کروائی گئی۔
اس موقع پر کوئٹہ کینٹ کے کنٹریکٹر محمد آفتاب،
محمد زبیر اور جیل معلم قاری نظام الدین عطاری موجو دتھے۔(رپورٹ: شعبہ اصلاح برائے قیدیان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)