ڈی آئی جی آفس سرگودھا میں تکمیلِ قراٰن کرنے پر
پولیس افسران میں اسناد تقسیم کی گئیں
دعوتِ اسلامی کی دینی کاوشوں کا سلسلہ دن بدن
کامیابی کی نئی منازل طے کر رہا ہے! دعوتِ اسلامی نے سال 2025ء کا تاریخی کارنامہ
انجام دیا اور قیدیوں کے بعد پولیس افسران بھی قرآنِ کریم سیکھنے لگے۔
تفصیلات
کے مطابق کوٹلی جیل آزاد کشمیر میں 26 قیدیوں کی تکمیلِ قرآن کے بعد شعبہ فیضان قرآن فاؤنڈیشن کے تحت D.I.G آفس سرگودھا
میں پولیس افسران نے قرآنِ کریم مکمل کرنے کی سعادت حاصل کرلی جو ایک ایسا انقلابی
قدم ہے جس نے سب کو حیران کر دیا کہ وہ ادارہ جو ہمیشہ قانون و انصاف کی پاسداری میں
مصروف رہتا ہے اب قراٰن و سنت کے نور سے روشنی حاصل کر رہا ہے۔ پولیس افسران کے لئے
دینی تعلیم حاصل کرنا ایک تاریخی لمحہ ہے۔یہ
پہلا موقع ہے جب پولیس افسران نے دعوتِ اسلامی کے تحت قرآن سیکھنے کے بعد اسناد
حاصل کیں۔
اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں
ناظرہ قراٰنِ پاک مکمل کرنے والے پولیس افسران میں اسناد تقسیم کی گئی جس پر انہوں
نے دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔