اسلامک اکنامکس سینٹر کے زیرِ اہتمام ”اسلامی
فائنانس ڈپلومہ“ میں مفتی علی اصغر کا علمی لیکچر
مرکز
الاقتصاد الاسلامی (Islamic Economics Centre)
کے
زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں اسلامک فنانس کے حوالے سے ایک
سالہ ڈپلومہ جاری و ساری ہے۔ اس ایک سالہ
ڈپلومہ میں مختلف بینکوں کے شرعی ایڈوائزرز اور دیگر سینئر مفتیانِ کرام و علمائے
کرام شریعتِ مطہرہ کی روشنی میں شرعی اصولوں کے مطابق اسلامک بینکنگ کے اہم امور
پر شرکا کی رہنمائی کر تے ہیں۔
جاری
ایک سالہ ڈپلومہ برائے اسلامی فائنانس کے تحت حال ہی میں ایک بصیرت افروز علمی
نشست منعقد کی گئی جس میں ماہر امور تجارت مفتی علی اصغر نے ”شریعہ اسٹینڈرڈ نمبر
04: قرضوں کی باہمی تقاص کے ذریعے ادائیگی“ کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیا۔
لیکچر
کے دوران مفتی صاحب نے قرضوں کے تقاص (Set-off) کے شرعی اصول، اس کے اطلاق اور جدید مالیاتی
نظام میں اس کے استعمال پر مفصل روشنی ڈالی۔ انہوں نے شرکا کو مختلف فقہی آراء،
عملی مثالوں اور Accounting
and Auditing Organization for Islamic Financial Institutions کے مقرر کردہ معیارات کی روشنی میں
اس اہم موضوع کو سمجھایا۔
شرکاء
نے اس علمی نشست کو بے حد مفید قرار دیتے ہوئے مفتی صاحب کے اندازِ بیان اور گہرے
فہم کو سراہا۔ اس لیکچر نے طلبہ کو اسلامی مالیاتی اصولوں کے ایک نہایت اہم پہلو
سے روشناس کرایا۔