دعوتِ اسلامی کے شعبہ دار الافتاء اہلسنت کی جانب سے عاشقانِ رسول کو قرآن و حدیث کے احکامات سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے 13فروری 2022ء سے جامع مسجد دار الحبیبیہ دھوراجی کالونی کراچی میں 2:30 بجے سے 4:00 بجے تک ہفتہ وار ”فیضان قرآن و حدیث کورس“ کا سلسلہ جاری ہےجس کی دوسری نشست 20 فروری 2022ءکو منعقد ہوئی ۔

نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک و نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا جس کے بعد دار الافتاء اہلسنت کے مفتی محمد شفیق عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”6احکام پر مشتمل ایک جامع آیت “ کے موضوع پر درس قرآن دیا جبکہ مفتی محمد سجاد عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”تم میں سے سب سے بہتر وہ ہے“کے عنوان پر درس حدیث دیا۔

واضح رہے کہ یہ کورس 27 مارچ 2022ء تک ہر اتوار دوپہر 2:30 بجے سے 4:00 بجے جامع مسجد دار الحبیبیہ دھوراجی کالونی میں پابندی کے ساتھ منعقد ہوا کریگا جن سے ممکن ہو تشریف لاکر اس کورس میں شرکت فرمائیں اور علم دین کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ حاصل فرمائیں۔

یہ کورس دار الافتاء اہلسنت کے فیس بُک پیج پر بھی براہِ راست نشر کیا جارہا ہے۔

PAGE LINK

https://www.facebook.com/DaruliftaAhlesunnat


شعبہ دار الافتاء اہلسنت” دعوت اسلامی“ کی جانب سے ائمہ کرام  کی شرعی رہنمائی کے لئے وقتاً فوقتاً ورکشاپس کا انعقادکیا جارہا ہے جن میں دار الافتاء اہلسنت کے مفتیانِ کرام شرکا کی شرعی رہنمائی فرمارہےہیں ۔

اسی سلسلے میں دار الافتاء اہلسنت کے زیرِ اہتمام 26 ستمبر 2021ء بروز اتوار مساجد کے امام صاحبان کے لئے مختلف مقامات پر ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جن میں دار الافتاء اہلسنت کے مفتیان کرام نے شرعی امور پر ائمہ کرام کی تربیت فرمائیں۔

مختلف مقامات اور ان میں شرعی رہنمائی کرنے والے مفتیان کرام کی تفصیلات ملاحظہ کیجئے:

٭کراچی: جامع مسجد میمن، میمن مسجد گلزار ہجری میں مفتی محمد شفیق عطاری مدنی نے شرعی رہنمائی فرمائی۔

٭حیدر آباد: مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن میں مفتی نوید رضا عطاری مدنی نے شرعی رہنمائی فرمائی۔

٭ملتان: مدنی مرکز فیضان مدینہ شاہ رکن عالم کالونی میں مفتی محمد سرفراز عطاری مدنی نے شرعی رہنمائی فرمائی۔

٭فیصل آباد: مدنی مرکز فیضان مدینہ، مدینہ ٹاؤن میں مفتی محمد عرفان عطاری مدنی نے شرعی رہنمائی فرمائی۔

٭لاہور: مدنی مرکز فیضان مدینہ شیخوپورہ میں مفتی محمد انس رضا عطاری مدنی نے شرعی رہنمائی فرمائی۔

٭اسلام آباد: مدنی مرکز فیضان مدینہ سیکٹر G-11 میں مفتی محمد نوید چشتی عطاری مدنی نے شرعی رہنمائی فرمائی۔


شعبہ دار الافتاء اہلسنت” دعوت اسلامی“ کی جانب سے عاشقان رسول کی شرعی رہنمائی کے لئے وقتاً فوقتاً مختلف ورکشاپس کا انعقادکیا جاتا ہے جن میں دار الافتاء اہلسنت کے مفتیانِ کرام شرکا کی شرعی رہنمائی فرماتے ہیں  ۔

اسی سلسلے میں دار الافتاء اہلسنت کے زیرِ اہتمام مساجد کے امام صاحبان کے لئے ایک تربیتی کورس شروع ہوچکا ہے جس کی پہلی ورکشاپ 19 ستمبر 2021ء کو بعد نمازِ ظہر دھوراجی کالونی کراچی کی جامع مسجد مصطفٰے میں منعقد ہوئی ۔ ورکشاپ میں گلشن اقبال کابینہ کے ائمہ مساجد نے شرکت کی۔

ورکشاپ میں دارالافتاء اہلسنت کے مفتی محمد سجاد عطاری صاحب نے شرعی امور پر ائمہ کرام کی تربیت فرمائی۔ اس موقع پر استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی ، مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا اشفاق عطاری مدنی اور نگرانِ دھوراجی کالونی کابینہ محمد فضیل عطاری بھی موجود تھے۔