دارالافتاء اہل سنت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 مارچ 2022ء بروز بدھ گھونگھٹ میرج ہال دار السلام سوسائٹی میں کورنگی روڈ کراچی میں ”زکٰوۃ سیمینار“کا انعقاد کیا گیا جس میں کاروباری حضرات اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

سیمینار میں مفتی محمد شفیق عطاری مدنی صاحب مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے زکٰوۃ کے شرعی و فقہی مسائل پر خصوصی گفتگو فرمائی۔

زکوۃ سیمینار میں جن مسائل پر گفتگو ہوئی ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

٭زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل! ٭وہ کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے گی؟ ٭مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟ ٭زکٰوۃ کی ادائیگی کے اہم مسائل ٭نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟ ٭زکوۃ کن 6چیزوں پر فرض ہے؟ ٭کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز ہے؟