شعبہ
دار الافتاء اہلسنت” دعوت اسلامی“ کی جانب سے عاشقان رسول کی شرعی رہنمائی کے لئے
وقتاً فوقتاً مختلف ورکشاپس کا انعقادکیا جاتا ہے جن میں دار الافتاء اہلسنت کے
مفتیانِ کرام شرکا کی شرعی رہنمائی فرماتے ہیں
۔
اسی
سلسلے میں دار الافتاء اہلسنت کے زیرِ اہتمام مساجد کے
امام صاحبان کے لئے ایک تربیتی کورس شروع
ہوچکا ہے جس کی پہلی ورکشاپ 19 ستمبر 2021ء کو بعد نمازِ ظہر دھوراجی کالونی کراچی کی جامع مسجد مصطفٰے میں منعقد ہوئی ۔ ورکشاپ میں گلشن اقبال کابینہ کے ائمہ مساجد نے
شرکت کی۔
ورکشاپ
میں دارالافتاء اہلسنت کے مفتی محمد سجاد عطاری صاحب نے شرعی امور پر ائمہ کرام کی
تربیت فرمائی۔ اس موقع پر استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی ، مبلغِ دعوتِ
اسلامی مولانا اشفاق عطاری مدنی اور نگرانِ دھوراجی کالونی کابینہ محمد فضیل عطاری
بھی موجود تھے۔