فیضانِ قرآن و حدیث کورس کے دوسرے سیشن میں مفتی شفیق
عطاری اور مفتی سجاد عطاری کے بیانات
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ دار الافتاء اہلسنت کی جانب سے عاشقانِ رسول کو قرآن و حدیث کے احکامات سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے 13فروری
2022ء سے جامع مسجد دار الحبیبیہ دھوراجی کالونی کراچی میں 2:30 بجے سے 4:00 بجے تک ہفتہ وار ”فیضان قرآن و حدیث کورس“ کا سلسلہ
جاری ہےجس کی دوسری نشست 20 فروری 2022ءکو
منعقد ہوئی ۔
نشست
کا آغاز تلاوت کلام پاک و نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
سے ہوا جس کے بعد دار الافتاء اہلسنت کے مفتی محمد شفیق عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے ”6احکام پر مشتمل ایک جامع آیت “ کے
موضوع پر درس قرآن دیا جبکہ مفتی محمد سجاد عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے ”تم میں سے سب سے بہتر وہ ہے“کے عنوان
پر درس حدیث دیا۔
واضح
رہے کہ یہ کورس 27 مارچ 2022ء تک ہر اتوار دوپہر 2:30 بجے سے 4:00 بجے جامع مسجد دار الحبیبیہ دھوراجی کالونی میں
پابندی کے ساتھ منعقد ہوا کریگا جن سے ممکن ہو تشریف لاکر اس کورس میں شرکت فرمائیں
اور علم دین کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ حاصل فرمائیں۔
یہ
کورس دار الافتاء اہلسنت کے فیس بُک پیج
پر بھی براہِ راست نشر کیا جارہا ہے۔
PAGE
LINK
https://www.facebook.com/DaruliftaAhlesunnat