شعبہ
دار الافتاء اہلسنت” دعوت اسلامی“ کی جانب سے ائمہ کرام کی شرعی رہنمائی کے لئے وقتاً فوقتاً ورکشاپس کا
انعقادکیا جارہا ہے جن میں دار الافتاء اہلسنت کے مفتیانِ کرام شرکا کی شرعی
رہنمائی فرمارہےہیں ۔
اسی
سلسلے میں دار الافتاء اہلسنت کے زیرِ اہتمام 26 ستمبر 2021ء بروز اتوار مساجد کے
امام صاحبان کے لئے مختلف مقامات پر ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جن میں دار الافتاء
اہلسنت کے مفتیان کرام نے شرعی امور پر ائمہ کرام کی تربیت فرمائیں۔
مختلف
مقامات اور ان میں شرعی رہنمائی کرنے والے مفتیان کرام کی تفصیلات ملاحظہ کیجئے:
٭کراچی:
جامع مسجد میمن، میمن مسجد گلزار ہجری میں مفتی محمد
شفیق عطاری مدنی نے شرعی رہنمائی فرمائی۔
٭حیدر
آباد: مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن میں مفتی نوید رضا
عطاری مدنی
نے شرعی رہنمائی فرمائی۔
٭ملتان:
مدنی مرکز فیضان مدینہ شاہ رکن عالم کالونی میں مفتی محمد
سرفراز عطاری مدنی نے شرعی رہنمائی فرمائی۔
٭فیصل
آباد: مدنی مرکز فیضان مدینہ، مدینہ ٹاؤن میں مفتی محمد
عرفان عطاری مدنی نے شرعی رہنمائی فرمائی۔
٭لاہور:
مدنی مرکز فیضان مدینہ شیخوپورہ میں مفتی محمد انس رضا عطاری مدنی نے شرعی
رہنمائی فرمائی۔
٭اسلام
آباد: مدنی مرکز فیضان مدینہ سیکٹر G-11 میں مفتی محمد
نوید چشتی عطاری مدنی نے شرعی رہنمائی فرمائی۔