پاکستان بھرکے مختلف شہروں میں زکٰوۃ آگاہی مہم جاری
ہے جس میں دعوت اسلامی کے مفتیان کرام
کا ملک بھر میں تربیت فرمارہے ہیں ۔ اسی سلسلے میں 22 مارچ 2022ء بروز منگل کو فتح
جنگ میں قائم ایک مقامی ہوٹل پر احکام زکٰوۃ تربیتی کورس منعقد ہوا جس میں تجارت سے
وابستہ حضرات نے شرکت کی۔
مرکزی
دارالافتاء اہلِ سنّت راولپنڈی سے تشریف
لائے ہوئے مفتی نوید چشتی مدنی نے پاور پوائنٹ سلائڈ کے ذریعے معلوماتی لیکچر دیا
اس تربیتی سیشن میں زکٰوة کیا ہے؟ اس کی شرائط اور تفصیل کیا ہیں، وہ کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے گی
نیز مستحقِ زکٰوۃ کون کون ہیں، نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں، کن چیزوں پر
زکٰوۃ فرض ہے، کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکٰوۃ دینا جائز ہے اور زکٰوۃ کی ادائیگی کے اہم مسائل بیان کئے ۔ آخر میں
تاجروں کے سوالوں کے تسلی بخش جوابات بھی دئیے۔ پروگرام میں شریک تاجروں نے اختتام
پر دعوتِ اسلامی کے اس کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ زکٰوۃ آگاہی مہم بہت ہی فائدہ مند ہے اور ہمارے معاشرے کو اس کی اشد
حاجت ہے۔