18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ
کی طرف سے 12 جنوری 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں فری طبی
کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں حیدرآباد سندھ کے ڈاکٹروں نے 12 ماہ مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول کا چیک اپ کرتے ہوئے انہیں ادویات
دیں۔
٭بعدازاں
ہومیوپیتھک ڈاکٹر میں سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا گیا جس میں ڈاکٹرز حضرات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے
میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی قافلوں
میں سفر کرنے کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ : محمد محسن عطاری مدنی صوبہ سندھ، کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)