18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
فیضانِ مدینہ حیدر آبادمیں12 ماہ مدنی قافلے کے
مسافروں کے لئے فری میڈیکل کیمپ
Fri, 24 Feb , 2023
1 year ago
16 فروری 2023ء کو پاکستان کے شہر حیدر آبا
دمیں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں رابطہ برائے ہومیوپیتھک
ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا۔
اس فری میڈیکل کیمپ میں حیدر آباد سندھ کے
ہومیوپیتھک ڈاکٹرز نے دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 12 ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے
والے عاشقانِ رسول کا چیک اپ کیا اور انہیں ادویات بھی دیں۔
علاوہ
ازیں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے وہاں
موجود ڈاکٹر حضرات کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ
کروایااور چند اہم نکات پر کلام کیا۔ بعدازاں ڈاکٹر حضرات نے
ماہانہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے
میں شرکت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد
محسن عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)