گزشتہ دونوں دعوتِ اسلامی رابطہ برائے ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ کےتحت مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں اراکینِ زون و ریجن اور نگران شعبہ نےشرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری سلیم عطاری نےشعبےکےدینی کاموں کےحوالےسےگفتگوکرتےہوئےدعوتِ اسلامی کے12دینی دینی کاموں میں عملی طورپرحصہ لینےکاذہن دیا۔

اس کےعلاوہ رکنِ شوریٰ نےاپنےجدول کومضبوط کرنےاورٹیلی تھون میں زیادہ سےزیادہ عطیات جمع کروانےکاذہن دیاجس پروہاں موجواسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ:سید جنید عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام پچھلےدنوں جلال پور بھٹیاں میں ہفتہ وارسنتوں بھرااجتماع منعقدہواجس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

بعدازاں رابطہ برائے ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ کےذمہ داران کامدنی مشورہ ہواجس میں زون و ریجن ، نگرانِ مجلس اور شعبہ کارکردگی ذمہ داران شریک ہوئے۔

اس موقع پرمبلغِ دعوتِ اسلامی ونگران مجلس ڈاکٹر آصف عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کرتےہوئے ٹیلی تھون اور شعبہ کے مسائل کے حل کےلئےاہم نکات پرتبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:سید جنید عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں رابطہ برائے ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ کےتحت لاہورجنوبی زون میں مدنی مشورےکااہتمام کیاگیاجس میں زون سطح کےذمہ داران نےشرکت کی۔

اس مدنی مشورےمیں ٹیلی تھون سمیت شعبےکےدینی کاموں کےحوالےسےکلام کیاگیانیزاپنےماتحت سےشعبےکےدینی کاموں کافالواپ لینےاوراحسن اندازمیں دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پروہاں موجودذمہ داران نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ:سیّد جنید عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کی  زیرِ نگرانی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 22ستمبر2021ءبروزبدھ مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں ریجن و زون ذمہ داران اور اراکین کابینہ نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد آصف عطاری نے اپنے شعبے میں دینی کاموں کی ترقی کے حوالے سےگفتگو کی ساتھ ہی شرکا کو علم دین سکھانے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔(رپورٹ: عدیل احمد عطاری آفس ذمہ دار ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام 20ستمبر2021ءبروزپیر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں طہارت کورس کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ داران سمیت ہومیو پیتھک ڈاکٹرز نےشرکت کی۔

اس کورس میں نگرانِ شعبہ ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد آصف عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں ہر ماہ مختلف کورسز میں شرکت کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر وہاں موجود شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔(رپورٹ: عدیل احمد عطاری آفس زمہ دار ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ(دعوتِ اسلامی)کے تحت 19ستمبر2021ءبروزاتوار کراچی گلشن آباد میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کا ڈاکٹر مدنی انصاری ممبر نیشنل کونسل فار ہومیو پیتھک سے ملاقات کا سلسلہ رہا جس میں انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد آصف عطاری نےانہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے مختلف مدنی کورسز میں شرکت کرنے کی دعوت دی جو انہوں نےقبول کرتے ہوئےمدنی کورسز میں شرکت کی نیت کی۔

اس کے علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی وزٹ کی دعوت بھی پیش کی گئی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کی۔(رپورٹ: عدیل احمد عطاری آفس زمہ دار ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ کے تحت 18ستمبر2021ءبروزہفتہ سعود آباد کراچی میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ممبر نیشنل کونسل فار ہومیو پیتھک سے ملاقات کا سلسلہ کیا۔

اس سلسلے میں نگرانِ شعبہ ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد آصف عطاری نےانہیں دعوتِ اسلامی کےزیرِ نگرانی کروائے جانے والے کورسز میں شرکت اور شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت دی جس پر انہوں اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: عدیل احمد عطاری آفس زمہ دار ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


 شعبہ رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یکم اگست 2021ءبروز اتوار حافظ آباد زون جلال پور بھٹیاں ڈویژن میں شجر کاری مہم کا سلسلہ ہوا جس میں ڈاکٹر آصف رضا عطاری نگران شعبہ رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ پاکستان نے شجر کاری کرتے ہوئے پودا لگا کرافتتاح کیا اور دعا فرمائی۔ واضح رہے کہ رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ کے تحت اب تک تقریباً 1ہزار 730 پودے لگائے جا چکے ہیں۔ (رپوٹ : جواد حسن، کارکردگی ذمہ دار)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ کے نگران ڈاکٹر آصف عطاری کا لاہور ریجن کا شیڈول رہا ۔ نگران شعبہ آصف عطاری نے نارووال کابینہ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا اور دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کو اہداف دیئے۔

بعد ازاں نگران شعبہ ڈاکٹر آصف عطاری نے اسی مقام پر مختلف ہومیو پیتھک ڈاکٹر زسے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنےکی ترغیب دلائی۔ نگران شعبہ نے نارووال میں مختلف ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کا ڈیٹا بھی اکھٹا کیا۔ (رپورٹ: شمعون عطاری، شعبہ رابطہ برائے ہومیو پیتھک)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ کے لاہور ریجن کے ذمہ دار شمعون عطاری نے مختلف D.H.M.Sڈاکٹرز سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعد ازاں شمعون عطار ی نے ہومیو پیتھک کالج کے پرنسپل سے ملاقات کی اور ڈاکٹرز کے اجتماع کے حوالے سے بات چیت ہوئی جس پر پرنسپل نے اجتماع کا انعقاد کروانے کے حوالے سے یقین دہانی کروائی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ہومیو پیتھک کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ریجن کے ذمہ دار شمعون عطاری اور متعلق شعبے کے دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری نے مدنی پھول بیان فرمایا اور کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ رکن شوریٰ نے نمایاں کارکردگی پر لاہور ریجن کے ذمہ دار شمعون عطاری کو تحفہ بھی دیا۔


رابطہ برائے ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11 مارچ 2021ء بروز جمعرات ریجن و  زون فیصل آباد ، مدینہ ٹاؤن کابینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ سے منسلک ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

نگران مجلس ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر آصف رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے کی ترغیب دلائی اور دعوت اسلامی کی ایپلی کیشن کا تعارف کروایا ۔( عدیل احمد عطاری آفس ذمہ دار ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ)