عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ کے تحت 18 نومبر 2022ء بروز جمعہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آبا دمیں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز  سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ نگرانِ شعبہ ڈاکٹر آصف عطاری نے ”فکرِ آخرت“ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے ڈاکٹرز کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے اور نیکی کے کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: : محسن عطاری مدنی صوبائی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ کے تحت 17 نومبر 2022ء بروز جمعرات کراچی کے علاقے ناظم آباد میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

نگرانِ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر آصف عطاری نے حاضرین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں 12 دینی کاموں میں حصہ لینے اور اپنی آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محسن عطاری مدنی صوبائی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


15 نومبر 2022ء بروز منگل ملتان شہر میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ شعبہ اور ڈویژن وصوبائی  ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری سلیم عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کو اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محسن مدنی صوبائی ذمہ دار سندھ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ کے تحت 30 ستمبر 2022ء بروز جمعہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آباد میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں حیدرآباد سندھ کے ڈاکٹروں نے 12 ماہ مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول کا چیک اپ کرتے ہوئے انہیں ادویات دیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر حضرات کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آبا دمیں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایاگیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا نیز ماہانہ فری میڈیکل کیمپ لگانے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنےاور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی نیتیں کیں۔

بعدازاں ڈاکٹروں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں آگاہی دی۔(رپورٹ:محمد محسن مدنی عطاری صوبہ ٔسندھ ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


دعوتِ اسلامی کے مرکزی جامعۃالمدینہ فیضانِ مدینہ میرپورخاص میں 11 ستمبر 2022ء بروز اتوار فری طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں میرپورخاص سندھ کے ڈاکٹرز نے اساتذۂ کرام، طلبۂ کرام اور فیضانِ مدینہ کے اسٹاف کا فری چیک اپ کیا اور انہیں ادویات دیں۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈاکٹرز کو دنیا بھر میں ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر حضرات نے ماہانہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرنے، دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی قافلے میں سفر کرنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں ڈاکٹرز کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں صوبائی ذمہ دار مولانا محسن عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ:محمد محسن مدنی عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


10 ستمبر 2022ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے مرکزی جامعۃالمدینہ فیضانِ مدینہ لطیف آباد حیدر آباد 4 نمبر میں فری طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں حیدر آباد سندھ کے ڈاکٹرز نے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام کا فری چیک اپ کیا اور انہیں ادویات دیں۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈاکٹرز کو مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں دنیا بھر میں ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں آگاہی دی۔

مزید ڈاکٹر حضرات نے ماہانہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرنے، دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی قافلے میں سفر کرنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں ڈاکٹرز کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں صوبائی ذمہ دار مولانا محسن عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ: محمد محسن مدنی عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ کے تحت 27 جون 2022ء بروز پیر آفندی ٹاؤن حیدر آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں واقع جامعۃ المدینہ بوائز میں فری طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں حیدرآباد سندھ کے ہومیو پیتھک ڈاکٹروں نے اساتذۂ کرام اور بچوں کا فری چیک اپ کیا اور انہیں ادویات بھی دیں۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈاکٹروں کو مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایاجس پر انہوں نے مدنی چینل کو تأثرات دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کااظہار کیا نیز ڈاکٹروں نے ماہانہ فری میڈیکل کیمپ لگانے، دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں صوبائی ذمہ دار مولانا محسن عطاری مدنی نے ڈاکٹروں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہوں نے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی۔(رپورٹ:محمد محسن مدنی عطاری صوبہ سندھ ذمہ دار رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں رابطہ برائے ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ شعبہ سمیت صوبائی اور سرکاری ڈویژن کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران ِپاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کی سابقہ کار کردگی کا جائزہ لیا۔

مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے اس شعبے کو خود کفیل بنانے، تقرری، فیڈ بیک، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، کارگردگی جائزہ (جنوری 2022ء تا اپریل 2022ء) اور 2026ء کے اہداف طے کئے ۔ آخر میں نگران پاکستان مشاور ت نے دعا بھی کروائی ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ کے نگرانِ صوبۂ سندھ محسن عطاری مدنی نے ڈویژن ذمہ داراسلامی بھائیوں کے ہمراہ 15 فروری 2022ء بروز منگل نواب شاہ کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے کالج کے پرنسپل اور ڈاکٹر سے ملاقات کی۔

نگرانِ صوبۂ سندھ نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے فیضانِ نماز کورس کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ بعدازاں ذمہ دار نے پرنسپل اورڈاکٹر کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محسن عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں فیضانِ نماز کورس کا انعقاد ہوا جس میں نیشنل کونسل کے ممبران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نماز کے چند ضروری مسائل بتاتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔بعدازاں ذمہ داران نے نیشنل کونسل کے ممبران ڈاکٹر اسلم، ڈاکٹر آصف اور ڈاکٹر محمود کو فیضانِ مدینہ میں قائم شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کا وزٹ کروایا۔(رپورٹ:محسن عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے دو شہر سکھر اور نواب شاہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف ڈاکٹرز سے ملاقات کی۔

اس دوران نگرانِ شعبہ ڈاکٹر آصف عطاری نے ڈاکٹرز کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں اُن کی دینی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت کی گئی۔

بعدازاں نگرانِ شعبہ نے مقامی ذمہ داران کے ہمراہ مدنی مشورہ کیا جس میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں سمیت شعبے کے دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محسن عطاری مدنی صوبائی ذمہ دار رابطہ برائے ہومیو پتھک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں بہاولپور سے آئے ہوئے ہومیوپیتھک ڈاکٹر اور ایک شخصیت کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری سے ملاقات ہوئی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کے درمیان مسجد بنانے کے فضائل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف مدنی پھولوں سے نوازا اور دعوتِ اسلامی کےتحت کی جانے والی دینی و فلاحی خدمات کے متعلق بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر صوبہ سندھ کے ذمہ دار رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ محمد محسن عطاری مدنی اورنگرانِ شعبہ سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:رابطہ برائے میوپیتھک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)