20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے دو شہر
سکھر اور نواب شاہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف ڈاکٹرز سے ملاقات کی۔
اس دوران نگرانِ شعبہ ڈاکٹر آصف عطاری نے ڈاکٹرز
کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں اُن کی دینی اور اخلاقی اعتبار سے
تربیت کی گئی۔
بعدازاں نگرانِ شعبہ نے مقامی ذمہ داران کے
ہمراہ مدنی مشورہ کیا جس میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں سمیت شعبے کے دیگر اہم
امور پر تبادلۂ خیال کیا جس پر ذمہ داران
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محسن عطاری مدنی صوبائی
ذمہ دار رابطہ برائے ہومیو پتھک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)