20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
10 ستمبر 2022ء
بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے مرکزی
جامعۃالمدینہ فیضانِ مدینہ لطیف آباد حیدر
آباد 4 نمبر میں فری طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں حیدر آباد سندھ کے ڈاکٹرز نے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام
کا فری چیک اپ کیا اور انہیں ادویات دیں۔
اس موقع پر ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے ڈاکٹرز کو مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں دنیا بھر میں ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و
فلاحی خدمات کے بارے میں آگاہی دی۔
مزید ڈاکٹر حضرات نے
ماہانہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرنے، دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کرنے، مدنی قافلے میں سفر کرنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی اچھی
اچھی نیتیں کیں۔
بعدازاں ڈاکٹرز کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس
میں صوبائی ذمہ دار مولانا محسن عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ: محمد محسن مدنی عطاری ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)