18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں رابطہ برائے ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ شعبہ سمیت صوبائی اور سرکاری ڈویژن کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران ِپاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی
بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کی سابقہ کار کردگی کا جائزہ لیا۔
مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے اس شعبے کو خود
کفیل بنانے، تقرری، فیڈ بیک، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، کارگردگی جائزہ (جنوری 2022ء تا اپریل 2022ء) اور 2026ء کے اہداف طے کئے ۔ آخر
میں نگران پاکستان مشاور ت نے دعا بھی کروائی ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)