6 رجب المرجب, 1446 ہجری
گوجرانوالہ شہر میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ
المدینہ گرلز میں سنتوں بھرا اجتماع
Wed, 23 Oct , 2024
76 days ago
2 اکتوبر 2024ء کو پاکستان کے شہر گوجرانوالہ
میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ گرلز میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں طالبات اور معلمات سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ کلامِ پاک
سے ہوا جس کے بعد نعت خواں اسلامی بہن نے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
تلاوت و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طالبات سمیت دیگر
اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر تربیت کی اور انہیں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لینے کا ذہن دیا۔