18مارچ    2023ء بروز ہفتہ پاکستان کی تحصیل عباس پور میں دعوتِ اسلامی کےتحت مدرسۃ المدینہ گرلز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس افتتاحی تقریب میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”علم ِدین کے فضائل اورقراٰنِ پاک کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو تجوید کے ساتھ درست قراٰنِ پاک پڑھنے کا ذہین دیا نیز ایڈمیشن کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نیتیں بھی کروائیں ۔

بیان کے اختتام پرنگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے تحصیل ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں انہوں نے 8 دینی کاموں کے حوالے سے سفر شیڈول کی ترغیب دلائی اور رمضان کورس کے متعلق ذین سازی کی ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت 19 مارچ 2023ء بروز اتوار ملک بھرمیں تقسیم ِاسناد اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں قراٰنِ پاک مکمل حفظ و ناظرہ کرنے والی بچیوں، شخصیات، تنظیمی ذمہ داران، سرپرستوں اور مدرسۃالمدینہ گرلز کی اسٹاف اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کا خصوصی بیان مدنی چینل پربراہِ راست نشر کیا گیا نیز شرکا کو پیغام ِ عطارسلمہا الغفار سنایا گیا اور ”دعوتِ اسلامی کا تعارف 2023ء “کے حوالے سے رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی کی ویڈیو دکھائی گئی۔

علاوہ ازیں منقبتِ عطار پڑھی گئی جبکہ کئی شرکا اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کی اس خدمتِ دین پر خوشی کا اظہارکیا۔بعدازاں حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والی بچیوں کو اسناد و تحائف دیئے گئے۔واضح رہے یہ اجتماع کم و بیش 296 مقامات پر منعقد کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت 7مارچ 2023ءبروز منگل پاکستان کی صوبائی، سٹی تا ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق رکن ِعالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو تربیت کے مدنی پھول بتاتے ہوئے رمضان المبارک میں خصوصیت کے ساتھ شعبے کے تحت ہونے والے مختلف کورسزکروانے،ناظمات لرننگ سیشن، اجتماعِ تقسیم اسنادکے انتطامات، شیڈول و کارکردگی شیڈول کا جائزہ لینے اور لرننگ سیشن میں مزید بہتری لانے پر مشاورت کی۔

بعدازاں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کی نمایاں کارکردگی پرحوصلہ افزائی کی اورانہیں مزید اہداف دیئے۔

گزشتہ روز مدرسۃالمدینہ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب پاکستان کے شہر راولپنڈی میں مدرسۃالمدینہ گرلز صابرۃالنور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اجتماع کا آغازتلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”شبِ اسراء کا دولہا“ کے موضو ع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو شبِ معراج کے واقعات بتائے۔بعدازاں صلوٰۃ و سلام اور دعا پر اس اجتماعِ پاک کا اختتام ہوا۔


صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر راولپنڈی میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃالمدینہ گرلز صابرۃالنور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی عملے کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مدنی عملے کی اسلامی بہنوں سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے سالانہ ڈونیشن جمع کروانے کے حوالے سے بھرپور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔

شعبہ مدرسۃالمدینہ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت 14 فروری 2023ء بروز منگل پاکستان کی سٹی  تا ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 36 اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

معلومات کے مطابق رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تحریک میں نئے افراد کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بہتری لانے کے لئے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ مدنی مشورے میں گھریلو صدقہ بکس، سالانہ ڈونیشن، خودکفالت، ذاتی اہداف اور اسٹاف کے لرننگ سیشن میں اخلاقی، انتظامی، تعلیمی و تنظیمی معاملات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت پچھلے دنوں پاکستان کی صوبائی، سٹی اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ لرننگ سیشن ہوا۔

اس لرننگ سیشن میں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے تربیت کے مدنی پھولوں، تکمیلِ امتحان، شعبے میں اپڈیٹ نظام، ذمہ داری کے تقاضے، ڈونیشن اور دیگر اہم نکات پرمشاورت کی۔

معلومات کے مطابق اس لرننگ سیشن میں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت نےنمایاں کارکردگی پرذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اورآئندہ کے اہداف طے کئے جس پر اسلامی بہنوں نے اہداف مکمل کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

لوگوں کے دلوں میں بزرگانِ دین کی محبت پیدا کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ملک بھر کے مدرسۃ المدینہ گرلزمیں شانِ صدیق اکبررضی اللہ عنہ کے حوالے سے سنتوں بھرے اجتماعات منعقدکئے گئے۔

معلومات کے مطابق ان اجتماعات میں خصوصیت کے ساتھ تذکرۂ صدیق اکبررضی اللہ عنہ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے گئے جبکہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی شان کے بارے میں مدرسۃالمدینہ گرلز کی بچیوں نے امیرِاہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے عطا فرمائے ہوئے نعرے لگائے ۔ان اجتماعات کا اختتام دعا اور صلوۃ وسلام پر ہوا نیز ایصالِ ثواب کا بھی اہتمام کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شعبہ مدرسۃُ المدینہ گرلزکے تحت20 دسمبر 2022ءبروز منگل پاکستان کی ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں   اسلامی بہنوں کی تعداد22تھی ۔

مدنی مشورے میں رکنِ عالمی مجلس ِمشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیت کے مدنی پھول دیئے اور مدرسۃ ُالمدینہ گرلز میں پڑھنے والی بچیوں کی نماز کارکردگی شیڈول، جائزہ فارم نیز دورانِ جائزہ کےاہم کام،طے شدہ نکات کا نفاذ اور بچیوں کے امتحانات،مدنی مشورے کے ذریعے ذمہ دار و ماتحت اسلامی بہنوں سے رابطوں میں مضبوطی لانے پرکلام ہوا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی ذمہ داری کے تقاضے اچھے اندازمیں نبھانے اور شعبے میں مزید بہتری لانے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

 


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت  پاکستان کی صوبائی، سٹی اورڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں شرکا کی تعداد کم و بیش 18 تھی۔

اس موقع پر رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اعتدال پیدا کرنے کے متعلق اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور انہیں ڈویژن وائزمدرسۃ المدینہ گرلز کا آغاز کرنے نیز نیو ایڈمیشن کے اہداف دیئے۔

اسی طرح رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مخصوص ایونٹ کے اجتماعات، مدرسۃالمدینہ گرلز کو خود کفیل کرنے اور مینجمنٹ کے نظام میں مزید بہتری لانے پر مشاورت کی جس پر وہاں موجود اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے  زیرِ اہتمام شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت 7 دسمبر بروز بدھ صوبۂ سندھ کے شہر حیدرآباد حورحسین میں شعبے کی مدرسات، ناظمات اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جن کی تعداد کم و بیش 79 تھی۔

معلومات کے مطابق مدنی مشورے کا آغاز تلاوت ِ قراٰنِ کریم اورنعت شریف کیا گیا جبکہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”اخلاقِ مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی“ کے مدنی پھول پڑھ کر سنائیں۔

شعبے کی رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شعبے میں نئی اپڈیٹ کو نافذ کرنے کا ذہن دیا نیز تعلیمی و اخلاقی تربیت پرکلام کیا گیا۔

بعدازاں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکا کو اہداف دیئے جس پر کئی اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  23اکتوبر 2022ء بروز اتوار راولپنڈی میں قائم عمر فاروق کالونی میں مدرسۃ المدینہ گرلز کا افتتاح ہوا۔اس موقع پر وہاں افتتاحی تقریب کا سلسلہ ہوا جس میں کم و بیش 150 کے قریب اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان اسلامی بہن نے’’ قرآن پاک کی تعلیمات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور تقریب میں شریک خواتین کو دعوت اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے تعلیمات قرآن عام کرنے میں اپنا حصہ شامل کرنے کے لئے اپنی اور جاننے والیوں کی بچیوں کو مدرسے میں داخلہ کروانے کا ذہن دیا نیز دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔