2 جمادی الاخر, 1446 ہجری
گزشتہ روز مدرسۃالمدینہ
گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب پاکستان کے شہر راولپنڈی میں مدرسۃالمدینہ گرلز
صابرۃالنور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اجتماع
کا آغازتلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”شبِ اسراء کا دولہا“ کے موضو ع پر
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو شبِ معراج کے واقعات
بتائے۔بعدازاں صلوٰۃ و سلام اور دعا پر اس اجتماعِ پاک کا اختتام ہوا۔