8 جمادی الاخر, 1446 ہجری
لوگوں کو دینِ اسلام کی باتیں سکھانے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز آن لائن ایک میٹنگ ہوئی
جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت، نگرانِ ریجن اور شعبہ حج و عمرہ کی عالمی سطح
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس میٹنگ میں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ”مدنی پھول برائے حج“ کے حوالے سے کلام
کیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کے
درمیان زیادہ سے زیادہ حج اجتماعات کروانے
اور ان اجتماعات میں تقسیمِ رسائل کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ مزید اہم نکات پر
تبادلۂ خیال کیا۔