اسلامی بہنوں کی مجلس مدرستہ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں پاک و ریجن سطح مدرستہ المدینہ للبنات
کی مجلس ،کابینہ ناظمہ اور دیگر ناظمات و
مدنی عملے نے شرکت کی۔ کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے "فکر آخرت "اور "موت کی تیاری "کے موضوع پر سنّتوں
بھرا بیان کیا اور مدرستہ المدینہ کے شعبے پر خدمات سرانجام
دیکر ہم کس طرح اس کو اپنے لئے صدقہ جاریہ
بنا سکتے ہیں اس حوالے سے نکات دئیے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8 فروری 2020ءبروز
ہفتہ جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم مدرستہ
المدینہ للبنات فیضان نور فاطمہ کا افتتاح کیا گیا ۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لاہور ریجن
نگران اسلامی بہن نے ”قرآنِ پاک کے فضائل اور اہمیت“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان
کیا اور تقریب میں موجود اسلامی بہنوں
کو درست مخارج کے ساتھ قرآنِ پاک کی تعلیم
حاصل کر نے کے لئےمدرسۃ المدینہ للبنات
میں داخلہ لینے اور مدنی کاموں میں حصہ
لینے کا ذہن دیا۔
گوجرانوالہ زون نگران کا مدرستہ المدینہ
للبنات کے تربیتی اجتماع میں بیان
دعوت اسلامی
کے تحت 26 جنوری کو وزیرآباد میں مدرستہ المدینہ للبنات میں گوجرانوالہ زون نگران نے
تربیتی بیان کیا۔ بیان میں طالبات،ناظمہ اور معلمہ کو مدنی کاموں کا ذہن دیا گیا جس پر انہوں نے مدنی کاموں کے حوالے سے اچھی
اچھی نیتیں پیش کیں۔
سات سالہ بچی نے ایک سال پانچ ماہ میں مدنی قاعدہ و قراٰن ِ کریم مکمل کرلیا
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے تحت فیصل آباد زون جھنگ شہرموسی چوک میں شفٹ کلا س کی ایک بچی جن کی عمرصرف 7 سال ہےانہوں نے تقریباً ایک سال پانچ ماہ میں
مدنی قاعدہ و قراٰن ِ کریم مکمل کرنے کی
سعا دت حاصل کی۔