دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ للبنات کے زیرِ
اہتمام ماہ اکتوبر 2020ءکی کارکردگی کے مطابق قاعدہ ناظرہ کورس اور مُدرِسہ کورسز
ہورہے ہیں جن میں 687 طالبات کورسز کر رہی ہیں اور اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! شعبہ مدرستہ المدینہ للبنات میں ماہ اکتوبر
2020ء کی کارکردگی کے مطابق 820 مدارس المدینہ للبنات کام کر رہے ہیں جہاں 44ہزار843
طالبات قراٰن و سنت کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں رکن عالمی مجلس شعبہ مدرسۃ
المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے موزمبیق کی کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ
کیا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغات کے نئے
جدول اور دورانیہ کے حوالے سے بات ہوئی اور اسلامی بہنوں کے مسائل سنے گئے۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن، سکھر زون مدرسۃالمدینہ بالغات زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سکھر زون، جیکب آباد کابینہ میں مدنی
مشورہ لیا جس میں علاقہ ڈویژن اور کابینہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
2ہزار743
طالبات اور اسلامی بہنوں کاصراط الجنان فی تفسیر القران جلد اول کا مطالعہ مکمل
دعوت اسلامی کے شعبہ مدرستہ
المدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!2ہزار743 طالبات اور اسلامی بہنوں نے صراط
الجنان فی تفسیر القران جلد اول کا مطالعہ مکمل کیا ہے۔
مدرسۃالمدینہ
للبنات کے زیرِ اہتمام کراچی ریجن میں رزلٹ اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام کراچی ریجن میں رزلٹ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر
طالبات اور ان کی سرپرست اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
حفظ و
ناظرہ مکمل کرنے والی طالبات کو اسناد دی گئیں۔
واضح رہے! کم و بیش156 طالبات نے حفظ مکمل کرنے کی
سعادت حاصل کی جبکہ 2ہزار922 طالبات نے ناظرہ قراٰنِ پاک ختم کیا۔
پاکستان
مدرستہ المدینہ للبنات کی اسلامی بہنوں کی ہفتہ وار رسالہ کارکردگی
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ ”صابر پیاکلیری رحمۃ اللہ علیہ کی حکایات “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں پاکستان مدرستہ المدینہ للبنات کے
تحت کم و بیش 61ہزار901 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”صابر پیاکلیری رحمۃ اللہ علیہ کی حکایات“
پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ للبنات کے زیرِ
اہتمام لانڈھی کابينہ کراچی میں تقسیمِ
اسناد کا سلسلہ ہوا جس میں طالبات سمیت ان کی سرپرستوں اور ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
کابينہ
سطح شعبہ تعلیم اسلامی بہن نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو جامعۃالمدینہ اور مدرسۃالمدینہ
کی خصوصیات سے آگاہ کرتے ہوئےانہیں 15 نومبر2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔آخر
میں کابينہ سطح نے طالبات کو اسناد بھی تقسیم کیں ۔
لاہور زون
داتا صاحب کابینہ میں قائم مدرستہ المدینہ
للبنات سنت نگر میں اجتماعِ میلاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیرِ
اہتمام لاہور زون داتا صاحب کابینہ میں قائم مدرستہ المدینہ للبنات سنت نگر میں اجتماعِ میلاد
کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی
بہنوں سمیت طالبات نے شرکت کی۔
مجلس مالیات کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں
سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور
مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام جوہر ٹاؤن لاہور میں مدرسات
کے درمیان تربیتی اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں جوہر ٹاؤن کی
مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”دعوتِ اسلامی والی
کو کیسا ہونا چاہیے؟“ کے موضوع پر
تربیتی بیان کیا اور اجتماع میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور شعبے کی کارکردگی کا مزید بڑھانے کے اہداف
دئیے۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام 5 اکتوبر 2020ء کو متعلقہ شعبہ کی ریجن مشاورت
اور پاک سطح کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
مدنی مشورہ لیا جس میں کورنگی کابینہ کی
ذمہ داران اور مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔