دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام لاہور زون داتا صاحب کابینہ میں قائم  مدرستہ المدینہ للبنات سنت نگر میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں سمیت طالبات نے شرکت کی۔

مجلس مالیات کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔