اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  مختلف رسائل کے مطالعہ کی سعادت حاصل ہوتی ہے، علم دین کا بیش بہا خزانہ ہاتھ آتاہے اور عمل کی برکتیں بھی ملتی ہیں۔

اس ہفتہ کا رسالہ ”وضو کا ثواب“ اجتماعی طور فیصل آباد ریجن میں مطالعہ کا فیگر 5634 رہا اس کے ساتھ ساتھ 9 مدارس المدینہ یوں نمایاں رہے کہ ان کےا سٹاف اور طالبات کا 100 فیصد مطالعہ رہا۔

ان مدارس المدینہ للبنات کہ نام حاضر ہیں۔

مدرستہ المدینہ للبنات آدم چوک فیصل آباد۔

مدرستہ المدینہ للبنات ڈی ٹائپ فیصل آباد۔

مدرستہ المدینہ للبنات بنک چوک فیصل آباد۔

مدرستہ المدینہ للبنات لالیاں۔

مدرستہ المدینہ للبنات رحمے شاہ۔

مدرستہ المدینہ للبنات فیضان صحابیات پاکپتن شریف۔

مدرستہ المدینہ للبنات بہار مدینہ پاکپتن شریف۔

مدرستہ المدینہ للبنات 288 پھاٹک ٹوبہ۔

مدرستہ المدینہ للبنات حسن پورہ پاکپتن شریف۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  رکن عالمی مجلس مشاورت مدرسۃ المدینہ للبنات ذمہ دارکا پاک مدرسۃ المدینہ للبنات کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ کے نکات، خلاصہ پیشگی وکارکردگی شیڈول، مُدرِّسہ،قاعدہ و ناظرہ کورس، ہفتہ وارسنتوں بھراجتماع، دعائے حاجات اجتماع، اہداف و متفرق نکات پرمشاورت ہوئی۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا ،

ملک و بین الاقوامی امور میں ان تحریکوں کی مختصر کارکردگی ملاحظہ کیجیے

103,278اسلامی بہنوں نے روزانہ نیک اعمال کا جائزہ لیا۔

26,909اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھا ۔

32,884 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پارہ پڑھا ۔

65,531 اسلامی بہنوں نے گھر درس دئیے۔

52,857 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک پڑھے۔

85,124 اسلامی بہنوں نے 313 درود پاک پڑھے۔

82,480 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ مطالعہ کیا۔

19,802 اسلامی بہنوں نے نفل روزوں کی نیتیں کیں ۔

15,444اسلامی بہنوں نے نفل روزے رکھے۔

اسلامی بہنوں نے تہجد 9389 پڑھی۔

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں۔

islamibahan.inamat@dawateislami.net


اسلامی بہنوں کی مجلس  کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کے زیراہتمام 8 دسمبر2020 ء کو رکنِ عالمی مجلس مشاورت مدرسۃ المدینہ للبنات ذمہ دار اسلامی بہن نے پاک مدرسۃ المدینہ للبنات ذمہ دار و ریجن ذمہ داران کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا ۔

مدنی مشورے میں مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کی جانب سے ملنے والے کاموں کی اہمیت و بروقت رپلائے، پے رول پرحاضری مکمل و تصدیقات، ناظمات کے تقرر، شعبہ کے تحت ہونے والے کورسز نیزذمہ داریاں احسن طریقہ سے نبھانے پرکلام ہوا نیز نمایاں کارکردگی بھی بتائی گئی اورشعبہ کی ترقی کے لیے اہداف دیئے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن کی مکتبۃالمدینہ ریجن زمہ دار نے اوکاڑہ زون کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ مکتبۃالمدینہ کی زون و کابینہ ذمہ دران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں اپنے شعبے پر تقرریاں کرنے اور سنتوں بھرے اجتماعات میں بستے لگانے کا ذہن دیا گیا مزید ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے اور اس کا مطالعہ کرنے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا گیا۔

اسلامی بیانات کتاب کا اسٹاک ختم کرنے کا ہدف دیا گیا اور اس کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کرنے پر کلام ہوا۔ تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں ہفتہ وار رسالے پہنچانے پر غور کیا گیا نیز اس سلسلے میں اسلامی بہنوں نے اپنی مشورے اور تجاویز پیش کیں اور اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ لامدینہ للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شعبہ مدرستہ المدینہ للبنات کی پاک سطح ذمہ دار نے کراچی کے مدرستہ المدینہ للبنات  نیو کراچی 11 جے کا جا ئزہ کیا جس میں مُدرِّسہ، ناظمہ اور اسٹاف کے ساتھ مشاورت کی جس میں تحریری کام چیک کرنے، مدنی عملہ کے ساتھ خود کفالت تعلیمی امور صدقہ بکس اور مزید کلاسز کے اضافے پر مدنی مشورہ کیا اور اہداف دئیے ۔


 دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار وکابینہ ناظمات اعلیٰ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ مدرستہ المدینہ للبنات کی پاک سطح ذمدار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور خود کفالت ،تعلیمی امور،صدقہ بکس،کارکردگی شیڈول اور ٹیلی تھون کارکردگی بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام ماہ اکتوبر 2020ءکی کارکردگی کے مطابق قاعدہ ناظرہ کورس اور مُدرِسہ کورسز ہورہے ہیں جن میں 687 طالبات کورسز کر رہی ہیں اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! شعبہ مدرستہ المدینہ للبنات میں ماہ اکتوبر 2020ء کی کارکردگی کے مطابق 820 مدارس المدینہ للبنات کام کر رہے ہیں جہاں 44ہزار843 طالبات قراٰن و سنت کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے  زیر اہتمام پچھلے دنوں رکن عالمی مجلس شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے موزمبیق کی کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ کیا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغات کے نئے جدول اور دورانیہ کے حوالے سے بات ہوئی اور اسلامی بہنوں کے مسائل سنے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن،  سکھر زون مدرسۃالمدینہ بالغات زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سکھر زون، جیکب آباد کابینہ میں مدنی مشورہ لیا جس میں علاقہ ڈویژن اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ماہانہ کارکردگی، ہفتہ وار جائزہ کارکردگی، کارکردگی شیڈول اور پیشگی شیڈول پر کلام کیا گیا ۔ مدرسۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے طالبات کی انفرادی کارکردگی پر توجہ بھی دلائی۔

دعوت اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!2ہزار743 طالبات اور اسلامی بہنوں نے صراط الجنان فی تفسیر القران جلد اول کا مطالعہ مکمل کیا ہے۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام کراچی ریجن میں رزلٹ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر طالبات اور ان کی سرپرست اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والی طالبات کو اسناد دی گئیں۔

واضح رہے! کم و بیش156 طالبات نے حفظ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی جبکہ 2ہزار922 طالبات نے ناظرہ قراٰنِ پاک ختم کیا۔