دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں جڑانوالہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی مشورے میں علاقائی دورہ کے نئے نکات اور کارکردگی فارم پر کلام کیا نیز مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورعلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ،مدنی قافلہ اور محفل نعت کےشعبے کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔ شیڈول، ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے اور ماتحت اسلامی بہنوں کے شیڈول لینے اور چیک کرنے کے اہداف بھی دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرستہ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں شعبہ مکتبۃ المدینہ و تقسیم رسائل کا مدنی مشورہ ہواجس میں یو کے کی ریجن سطح شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی۔مدنی مشورے میں تقرریاں مکمل کرنے اورتمام اجتماعات میں بستے لگانے کا ہدف دیا گیا اور مسائل سنے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرستہ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن میں نظامت کورس کا انعقاد کروایا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے کورس میں شریک مدرس اسلامی بہنوں کو ناظم کی اہمیت بیان کی اور مزید نظام کو بہتر بنانے کےلئے نکات دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے  زیرِ اہتمام لاہورریجن میں تقریباً 128 مدارس المدینہ للبنات میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں کثیر تعدادطالبات و بچیوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی بہنوں نے ”بے پردگی کے نقصانات“ کے موضوع پربیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بے پردگی سے بچنے اورباپردہ رہنے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کی کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام بلدیہ کابینہ میں لیبر اسکوائر  میں گزشتہ دنوں مدرسۃ المدینہ للبنات کا آغاز ہوا نیو اجیر متعین کی گئیں، 2020 میں مدرسہ میں جزوقتی درجہ کی امتحان کی کار کردگی ممتاز %80فیصد رہی۔

اسلامی بہنوں کا شعبہ مدرسۃالمدینہ للبنات کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں کراچی ریجن کی صدرکابینہ کے مدرسۃ المدینہ للبنات میمن مسجد کی شعبہ ناظرہ کی ایک طالبہ بنت محمد اقبال نے 3 ماہ میں مکمل قرآنِ کریم ناظرہ اورشعبہ حفظ القرآن کی ایک طالبہ بنت فرخ سلیم نے صرف 6 ماہ میں قرآنِ کریم مکمل حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی۔

مدرسۃ المدینہ آگرہ تاج سے شعبہ ناظرہ کی ایک طالبہ بنت سید ذوالفقارعلی شاہ نے 6 ماہ میں قرآنِ کریم کی تکمیل کی سعادت حاصل کی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام کھارادر کابینہ کے فیز 7 میں گزشتہ دنوں مدرسۃ المدینہ للبنات کا آغاز ہوا  نیو اجیر متعین کی گئیں، 2020 میں مدرسہ میں جزوقتی درجہ کی امتحان کی کار کردگی %79 فیصد رہی۔


اسلامی  بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام صدر کابینہ کے مدرسے میمن مسجد کے شعبہ ناظرہ کی ایک طالبہ اسلامی بہن نے 3 ماہ میں مکمل ناظرہ، اور شعبۂ حفظ کی ایک طالبہ اسلامی بہن نے 6 ماہ میں مکمل حفظ قرآن کیا نیز آگرہ تاج کے مدرسۃ المدینہ للبنات کے شعبہ ناظرہ کی ایک طالبہ اسلامی بہن نے 6 ماہ میں مکمل ناظرہ قرآن مجید درست تجوید و مخارج کے ساتھ پڑھنے کی سعادت حاصل کی ۔ 

اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام کراچی ریجن میں 8 جنوری2021 کو 2 جزوقتی نیومدارس المدینہ للبنات بانٹوا نگراورالبدرکا آغازہوا ۔ نیو مدارس المدینہ للبنات میں تقریبا 250 داخلے ہو چکے ہیں اور مزید داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔  


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرستہ المدینہ للبنات  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن ، علاقہ مومن پورہ میں نیو مدرستہ المدینہ للبنات کا آغاز ہوا جس میں تقریبا 60 داخلے ہو چکے ہیں مزید داخلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔


اسلامی بہنوں  کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام روزانہ کی بنیاد پرکثیر و طالبات تجوید کے اصولوں کے عین مطابق حفظ و ناظرہ قرآنِ کریم کی تکمیل کررہی ہیں۔ پاکستان بھر کی طرح فیصل آباد ریجن میں بھی سال 2020 میں حفظ و ناظرہ مکمل کرنے کے بعد فائنل امتحانات کا سلسلہ رہا اورکثیر تعداد میں بچیوں نے کامیابی حاصل کی۔ بالخصوص ماہ دسمبر 2020 میں تقریباً 230 طالبات نے فائنل امتحانات میں کامیابی حاصل کی۔


اسلامی بہنوں  کے شعبے مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام مَدرسہ سطح پردعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ یہ دعائے حاجات اجتماع طے شدہ شیڈول کے مطابق منعقد کیا گیا اس کی ایک خصوصیت یہ بھی تھی کہ متفرق روحانی علاج بتائے اوریاد کروائے گئے نیز پریشان حالوں کے لیے خصوصیت کے ساتھ دعا کا سلسلہ ہوا۔ قبولیتِ دعا مع دعا مانگنے کا طریقہ کا سنتوں بھرا بیان بھی ہوا۔