دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے زیرِاہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن بہادرآباد آفس میں مدنی مشورہ ہوا جس میں  ناظماتِ اعلیٰ نےشرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوشعبے میں بہتری لانےکےحوالےسے تربیت کرتےہوئےمدنی پھول بتائےاوراہداف دیئےنیزدعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں حصہ لینےاورمدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے زیرِاہتمام 8 جون 2021 ءبروز منگل کو مدرسۃ المدینہ گرلزکی ذمہ داراسلامی بہنوں کابذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان بھر کی تمام ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو جدول پرعمل کرنے اور اپنی ماتحت مدنی عملے کی تربیت کے لئےوقت دینے کاذہن دیا نیز مدارس المدینہ گرلزمیں ہونے و الےسنتوں بھرے اجتماع کےحوالے سے نکات بتائے جبکہ ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنے اپنے ریجن میں شعبے کے دینی کاموں کو بہترسے بہتربنانے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے زیرِ اہتمام 26 مئی 2021ء بروز بدھ کوبذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے مدرسۃ المدینہ گرلزمیں ٹیچرٹریننگ کروانے کے حوالے سے نکات بتائے ، مزید مدارس المدینہ گرلز میں ناظمات کی تقرری کروانے اورنیو مدرسات کی تربیت کرنے اور اہداف مکمل کرنے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت گزشتہ دنوں 24 مئی 2021ء کو کراچی ریجن صدر کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں کراچی ریجن صدر کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت رکن مدرسۃ المدینہ گرلز ذمہ داراسلامی بہن ناظمہ اور مدرسہ اسلامی بہنوں کو بچیوں کے رزلٹ اور تعلیم میں بہتری ، نیز مدرسۃ المدینہ اسٹاف و بچیوں میں دینی کام، بچیوں کی اخلاقی تربیت اور وقت کی پابندی کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


اسلامی بہنوں کےشعبہ  مدرسۃ المدینہ گرلز کےتحت گزشتہ دنوں نیو کراچی گودھرا کالونی الیون جی میں ختمِ قراٰن اجتماع کاانعقادہوا جس میں مبلغہ ٔاسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیاواضح رہے کہ اس اجتماع میں ایک پیدائشی نابینہ طالبہ جنہوں نے کم و بیش 4 سال کے عرصے میں قراٰن پاک حفظ مکمل کیا اورایک طالبہ نے ریجن سطح پر حسن قرأت جائزہ منزل میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی ا نکو سند بھی دی گئ ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز  کےتحت گزشتہ دنوں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں مدرسۃ المدینہ کی تمام ریجن سے ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

عالمی سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو تربیت کے نکات بتاتے پوئے مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت ہونےوالے 30 دن کےناظرہ رہائشی کورس کےمعیارکو بہتربنانے سے متعلق اورشعبہ کے متفرق کاموں سےمتعلق مدنی پھول بتائےاور اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ گرلز کے زیرِ اہتمام 30 دن کے ناظرہ رہائشی کورس کا آغازکچھ ریجن میں یکم مارچ 2021ء سے اور کچھ ریجن میں 10 مارچ2021ء کو ہوچکا ہے۔

پاکستان کے کل 8 مقامات (حیدرآباد، ملتان، فیصل آباد، لاہورجوہرٹاؤن، ڈیرہ اسماعیل خان ہزارہ ،فرید ٹاؤن اورلالہ موسیٰ میں رہائشی کورس) ہورہے ہیں۔ کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعدادتقریباً 290 ہے۔

کورس میں اسلامی بہنوں کو مخارج کی درستی، مدنی قاعدہ وحدرقراٰنِ پاک کی دہرائی، فرض علوم،اسلام کی بنیادی باتیں، سنتیں اورآداب اس کے علاوہ بہت کچھ سیکھنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ للبنات کے تحت پچھلے دنوں مدرسۃ المدینہ للبنات طارق روڈ میں تکمیل محفل قراٰن کاانعقاد ہواجس میں 8 سال چار ماہ کی عمر کی ایک طلبہ نے 4 ماہ میں قرآن کریم ناظرہ مکمل کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرستہ المدینہ للبنات کے تحت   گزشتہ دنوں پھول نگر اطراف کابینہ میں مدرستہ المدینہ للبنات کی افتتاحی تقریب کاانعقادہواجس میں نگران کابینہ اسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو درست قراٰن پاک پڑھنے دینی کام کرنے اور اپنی بچیوں کو اسلامی معاشرے کا با کردار فرد بنانے کے لیے مدرسۃ المدینہ للبنات میں داخلے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ملک و بیرون ملک میں بےشمار مدارس بنام مدرستہ المدینہ قائم ہیں جن میں صحیح مخارج سے حروف کی درست ادائیگی کے ساتھ قراٰن پاک پڑھنا سکھایا جاتا ہے اور اس شعبہ کی ایک خاصیت یہ ہے کہ اساتذہ کی زیر نگرانی مختصرعرصہ میں حفظ و ناظرہ کی تکمیل کی کارکردگی بھی دیکھنے میں آتی رہتی ہے۔

مدرستہ المدینہ للبنات فیصل آباد ریجن میں سال 2020 میں کم و بیش 230 طالبات نے 6 ماہ سے کم عرصہ میں ناظرہ اور 16 طالبات نے 12 ماہ سے کم عرصہ میں حفظ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے تحت رکن عالمی مجلس مشاورت مدرسۃ المدینہ للبنات کی  ذمہ دار اسلامی بہن نے گزشتہ دنوں پاک مدرسۃ المدینہ للبنات ذمہ دار و ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں کورسزکے معیار، ٹیچرزتربیت و ٹریننگ، فائنل امتحان مشوروں میں شرکت و شعبہ سے متعلق نکات پرکلام کیاجس پر شرکااسلامی بہنوں نے اپنی نیتیں واہداف پیش کیے۔


اسلامی بہنوں کے شعبے مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی زون ساؤتھ سینٹرل 2 ، کابینہ سرجانی،  ڈویژن K4 میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن مدرسۃالمدینہ، ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن مدرسۃالمدینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن سمیت 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نئی فائل دی گئی اور اسے سمجھایا بھی گیا۔ مدنی قاعدہ کورس کا اعلان ہوا۔ اور ہاتھوں ہاتھ ناظرہ کے ٹیسٹ کا سلسلہ ہوا۔