دعوتِ اسلامی کےشعبہ  مدرسۃ المدینہ گرلز کے زیر اہتمام 15 اکتوبر 2021ء کو بن قاسم زون قائدآباد کابینہ میں اجتماع میلاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں عوام اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

تلاوۃِ قراٰن پاک ونعت رسول ﷺ سے محفل کا آغاز ہو ا۔اس کے بعد کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’شان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ کے موضوع پر بیان کیانیز نومبر 2021ءمیں ہونے والی ٹیلی تھون مہم کےبارے میں بتاتےہوئے اس میں تعاون کرنےکا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔