دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام شعبہ مدرسۃُ المدینہ گرلزکے تحت20 دسمبر 2022ءبروز منگل
پاکستان کی ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلامی
بہنوں کی تعداد22تھی ۔
مدرسۃالمدینہ گرلز پاکستان
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ
گرلزکے تحت پاکستان کی صوبائی، سٹی اورڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں شرکا کی تعداد کم و بیش 18 تھی۔
اس موقع پر رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے
اعتدال پیدا کرنے کے متعلق اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور انہیں ڈویژن وائزمدرسۃ المدینہ گرلز کا آغاز کرنے
نیز نیو ایڈمیشن کے اہداف دیئے۔
اسی طرح رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے
مخصوص ایونٹ کے اجتماعات، مدرسۃالمدینہ گرلز کو خود کفیل کرنے اور مینجمنٹ کے نظام میں مزید بہتری لانے پر مشاورت کی جس پر
وہاں موجود اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
صوبۂ سندھ کے شہر حیدرآباد حورحسین میں مدرسات، ناظمات اور ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت 7
دسمبر بروز بدھ صوبۂ سندھ کے شہر حیدرآباد حورحسین میں شعبے کی مدرسات، ناظمات
اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ منعقد ہوا جن کی تعداد کم و بیش 79 تھی۔
معلومات کے مطابق مدنی مشورے کا آغاز تلاوت ِ قراٰنِ کریم اورنعت
شریف کیا گیا جبکہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”اخلاقِ مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی“ کے
مدنی پھول پڑھ کر سنائیں۔
شعبے کی رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شعبے میں نئی اپڈیٹ کو نافذ کرنے کا ذہن دیا نیز تعلیمی و اخلاقی تربیت پرکلام کیا گیا۔
بعدازاں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکا کو اہداف دیئے جس پر کئی اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے
گئے۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 23اکتوبر 2022ء بروز اتوار راولپنڈی میں قائم عمر فاروق کالونی میں مدرسۃ المدینہ گرلز کا افتتاح ہوا۔اس
موقع پر وہاں افتتاحی تقریب کا سلسلہ ہوا جس میں کم و بیش 150 کے قریب اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
نگران پاکستان
اسلامی بہن نے’’ قرآن پاک کی تعلیمات‘‘
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور تقریب میں شریک خواتین کو دعوت اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے تعلیمات قرآن عام کرنے میں اپنا حصہ شامل کرنے کے لئے اپنی اور جاننے والیوں کی بچیوں کو مدرسے میں داخلہ کروانے کا ذہن
دیا نیز دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت 6 اکتوبر2022ء بروزجمعرات پاکستان بھرمیں برانچ وائزاجتماع میلاد
کا انعقاد شیڈول کے مطابق کیا گیا جس میں بچیوں ،معلمات اور سرپرست خواتین نے شرکت کی۔
اجتماعِ
میلاد کا آغاز حسب معمول تلاوتِ قرآنِ کریم
اور آمد مصطفیٰ ﷺ کی نعتوں سے ہوا۔
بعدازاں دینی معلومات پر مشتمل سوال جواب کا سیشن بنام ذہنی آزمائش ہوا جس میں سیشن
میں حصہ لینے والی بچیوں نے تیاری کے ساتھ جوابات دیئے۔ اس موقع پر بچیوں اور بڑوں سب کے چہروں پرخوشی کا سماں تھا۔
علاوہ ازیں مبلغات دعوت اسلامی نے ’’ حلمِ مُصطفیٰ ﷺ ‘‘ کے موضوع پر
سنتوں بھرے بیانات کئے اور عاملات نیک اعمال بنّے کی ترغیب دلاتے ہوئے رسالہ نیک اعمال پر عمل کا ذہن دیا گیا جس پر بچیوں اوراسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا نیز غیرحاضری نہ کرنے والی، ممتازکیفیت والی
اورگھردرس کی پابندی کرنے والی بچیوں کو تحائف دیئے گئے۔ اختتام دعا صلوۃ و سلام پرہوا ۔
مدرسۃ
المدینہ فار گرلز فیضانِ خدیجۃ الکبریٰ
حب تحصیل میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع
دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اکتوبر 2022 ء بروز بدھ لسبیلہ ڈسٹرکٹ حب تحصیل میں قائم مدرسۃ المدینہ فار گرلز فیضانِ خدیجۃ الکبریٰ میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا ۔
نگران
پاکستان اسلامی بہن نے ’’ بچیوں کی کیسے تربیت کی جائے؟‘‘اس موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور گھر درس
دینے کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
٭بعدازاں 5 اکتوبر 2022ء بروز بدھ نگران پاکستان اسلامی بہن نے لسبیلہ ڈسٹرکٹ کے حب کیمپس فیضان اسلامک اسکول
کا وزٹ کیا۔ وہاں لیڈی پرنسپل اور ٹیچرز
سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر کیمپس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسٹاف کو تحائف پیش کئے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت 24 ستمبر2022ء بروزہفتہ اوورسیزکی اسلامی
بہنوں کو کراچی سٹی کے مدرسۃ المدینہ گرلزمیمن صدیق آباد کا وزٹ کروایا گیا
جس میں اسلامی بہنوں کی تعداد تقریباً48 تھی۔
ان اسلامی بہنوں کو نابینا بچیوں کی منزل سنائی گئی جس میں چھوٹی چھوٹی بچیوں نے اچھے لب و لہجے کے ساتھ
قرآنِ کریم پڑھ کرسنایا اورکلام شکریہ عطارکا اس کے چند اشعارپڑھ کر سنائے نیزمدرسۃ المدینہ گرلز کے آغازسے اب تک کی
کارکردگی کا مختصراً خلاصہ پیش کیا گیا جس پر اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ گرلزکے وزٹ پرخوشی کا اظہارکیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت
حیدرآباد میں 9
ستمبر 2022ء بروزجمعہ مدرسۃالمدینہ گرلز حورحسین آفندی ٹاؤن میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اس سیشن میں خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار کی تشریف
آوری ہوئی۔صاحبزادی عطار نے اسٹاف ، شخصیت و سرپرست اسلامی بہنوں کے درمیان ’’صبر
شکر اور استاد کے کردار ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر اسٹاف وسرپرست اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں نیز آخر میں صاحبزادی عطار نے بچیوں میں تحائف تقسیم کئے اور دعاؤں سے نوازا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے
تحت8،7 ستمبر 2022ء بروز بدھ جمعرات پاکستان بھرکی ناظمات کے لئے ڈویژن و ڈسٹرکٹ
سطح پرلرننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
لرننگ سیشن
کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم اور نعت رسول ﷺ سے ہوا ۔ بعدازاں ’’ اخلاقِ مبلغہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان ہوا نیز ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے تیار کردہ 21 مدنی پھول پڑھ
کر سنائے گئے۔ علاوہ ازیں نظام کے نفاذ ،اوقاتِ جدول،معیارِتعلیم، تکمیل پر
کلاسز کے لئے رزلٹ بنانے اور تقسیم کرنے کے حوالے سے ذمہ داراسلامی بہنوں کو
مدنی پھول سمجھائے گئے۔ مزید ہفتہ وار اجتماع کے وقت میں طے شدہ جدول کے
مطابق اجتماع ہوا اس کی ذمہ داریاں اسلامی
بہنوں میں تقسیم کی گئیں نیز مدرسۃ المدینہ گرلزکی ذمہ داران میں اہداف
کارکردگیاں شعبے میں نافذ فارمزپرسوال و جواب کا بھی سیشن ہواجس پر اسلامی بہنوں نے کاموں کو مزید اچھے اندازمیں
کرنے کی نیتیں پیش کیں۔
یومِ
دعوتِ اسلامی کے حوالے سے ملک و بیرونِ ملک ہفتہ واراجتماعات کا برانچ وائز سلسلہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے تحت 31 اگست 2022ء بروز بدھ یومِ دعوتِ اسلامی کے حوالے سے
ملک و بیرونِ ملک ہفتہ واراجتماعات کا برانچ وائز انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ گرلزمیں پڑھنے والی بچیاں
طالبات اوراسٹاف کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ہفتہ
وار اجتماعات کو باقاعدہ تیاری کے ساتھ منعقد
کیا گیا۔ اس موقع پردعوتِ اسلامی اورامیراہل
سنت دامت
برکاتہم العالیہ کی قربانیوں کے موضوع پربیان کیا گیا نیز
خصوصی کلام:’’ اللہ کی نعمت ہے یہ دعوتِ اسلامی‘‘ اور’’ شکریہ عطار‘‘کا پڑھا گیا۔
آخر میں امیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ،دعوتِ اسلامی
اور سیلاب متاثرین کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ملتان مدرسۃ
المدینہ گرلز کے تحت تربیتی اجتماع کا
انعقاد ہوا جس میں شعبے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ ’’ حسنِ اخلاق‘‘
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ما تحت کے ساتھ انداز ، درگزر کرنااور
لہجے کی تلخی اور سختی سے بچانے سے متعلق مدنی پھول پیش کئے اور نیتیں کروائیں ۔
مدرسۃ
المدینہ گرلزکراچی سٹی کی ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیرِاہتمام 19 جولائی 2022ء بروزمنگل مدرسۃ المدینہ گرلزکراچی سٹی کی
ڈسٹرکٹ ذمہ داراسلامی بہنوں کا فزیکلی مدنی مشورہ ہوا۔
رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں تربیت کے مدنی پھول بیان
کرتے ہوئے نکات برائے محرم الحرام، ذمہ داران
کی ریکارڈ فائل اور فرض علوم ٹیسٹ سے
متعلق اسلامی بہنوں سے بات چیت کی۔ اسٹاف کا ریکارڈ،ناظمات کا 2 دن کا مدنی مشورہ
اور متفرق نکات پربھی تبادلہ خیال ہوا۔