دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے
تحت8،7 ستمبر 2022ء بروز بدھ جمعرات پاکستان بھرکی ناظمات کے لئے ڈویژن و ڈسٹرکٹ
سطح پرلرننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
لرننگ سیشن
کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم اور نعت رسول ﷺ سے ہوا ۔ بعدازاں ’’ اخلاقِ مبلغہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان ہوا نیز ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے تیار کردہ 21 مدنی پھول پڑھ
کر سنائے گئے۔ علاوہ ازیں نظام کے نفاذ ،اوقاتِ جدول،معیارِتعلیم، تکمیل پر
کلاسز کے لئے رزلٹ بنانے اور تقسیم کرنے کے حوالے سے ذمہ داراسلامی بہنوں کو
مدنی پھول سمجھائے گئے۔ مزید ہفتہ وار اجتماع کے وقت میں طے شدہ جدول کے
مطابق اجتماع ہوا اس کی ذمہ داریاں اسلامی
بہنوں میں تقسیم کی گئیں نیز مدرسۃ المدینہ گرلزکی ذمہ داران میں اہداف
کارکردگیاں شعبے میں نافذ فارمزپرسوال و جواب کا بھی سیشن ہواجس پر اسلامی بہنوں نے کاموں کو مزید اچھے اندازمیں
کرنے کی نیتیں پیش کیں۔