دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت 6 اکتوبر2022ء بروزجمعرات پاکستان بھرمیں برانچ وائزاجتماع میلاد کا انعقاد شیڈول کے مطابق کیا گیا جس میں بچیوں ،معلمات اور سرپرست خواتین نے شرکت کی۔

اجتماعِ میلاد کا آغاز حسب معمول تلاوتِ قرآنِ کریم اور آمد مصطفیٰ ﷺ کی نعتوں سے ہوا۔ بعدازاں دینی معلومات پر مشتمل سوال جواب کا سیشن بنام ذہنی آزمائش ہوا جس میں سیشن میں حصہ لینے والی بچیوں نے تیاری کے ساتھ جوابات دیئے۔ اس موقع پر بچیوں اور بڑوں سب کے چہروں پرخوشی کا سماں تھا۔

علاوہ ازیں مبلغات دعوت اسلامی نے ’’ حلمِ مُصطفیٰ ﷺ ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور عاملات نیک اعمال بنّے کی ترغیب دلاتے ہوئے رسالہ نیک اعمال پر عمل کا ذہن دیا گیا جس پر بچیوں اوراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا نیز غیرحاضری نہ کرنے والی، ممتازکیفیت والی اورگھردرس کی پابندی کرنے والی بچیوں کو تحائف دیئے گئے۔ اختتام دعا صلوۃ و سلام پرہوا ۔