دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  22جولائی2020 ء بروز بدھ گلگت کی استور کابینہ کے شہر غوری کوٹ ذیلی حلقہ دریال میں پاکستان نگران اسلامی بہن کا مدرستہ المدینہ للبنات میں وزٹ ہوا جس میں طالبات پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے،سننے ، گھر درس دینے، سننے،مدنی انعامات پر عمل کرنے ، سرپرست اسلامی بہنوں کے ساتھ ہفتہ وار درس میں شرکت کرنے اور محاسبے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21جولائی 2020 بروز منگل  پاکستان نگران نے استور کابینہ کے شہر رٹو ڈویژن کے مختلف ذیلی حلقوں ( دادو جیل ، مدنی محلہ ، مغل پورہ ، ناصرہ آباد )کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہواجس میں مبلغہ دعوتِ اسلامی نے ’’ اسلاف میں جذبہ قربانی ‘‘ کے موضوع پر بیان کیانیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ماہانہ مدنی مشورے میں شرکت کرنے ، ماہانہ کارکردگی فارم وقت پر دینے اور کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21جولائی بروز منگل پاکستان نگران اسلامی بہن  نے رٹو کے مدرستہ المدینہ للبنات کا مدنی مشورہ لیا جس میں طالبات پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنےسننے ، گھر درس دینے سننے،مدنی انعامات پر عمل کرنے ، سرپرست اسلامی بہنوں کے ساتھ ہفتہ وار درس میں شرکت کرنے اور جن طالبات کی تجوید درست ہے انہیں گھر مدرستہ المدینہ بالغات پڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر ِ اہتمام پاکستا ن کے شہر رٹو میں مدرستہ المدینہ للبنات کی معلمات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور انہیں باحیثیت معلّمہ ذمہ داری کے تقاضے بیان کئے اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں کراچی کی ناظماتِ اعلیٰ اور ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مد نی مشورہ ہوا جس میں عالمی سطح کی مدرسۃ المدینہ للبنات ذمہ دار اسلامی بہن نے کال پر پڑھانے والی بچیوں کی تعداد کے نظام، جائزوں کا نظام، سرپرست اسلامی بہنوں سے ملاقات، ذمہ داراسلامی بہنوں کا اپنے مدنی عملے کے شیڈول کا جائزہ لینے، بہتری پرحوصلہ افزائی اورکمزوری پرتربیت کرنے کے نکات پرکلام کیا نیزاس سال اجتماعی قربانی کروانے کے لئے اسلامی بہنوں پرانفرادی کوشش کرنے اور اہداف پورا کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کے تحت 11 جولائی 2020ء کو بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ للبنات کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاک مشاورت شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مختلف نکات بیان کئے جس پر ذمہ  داران اسلامی بہنوں نے مدنی کام بڑھانے اور ان نکات کے نفاذ کو جاری کرنے کے حوالے سے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس  مدرسۃالمدینہ خودکفالت کےتحت مدرسۃالمدینہ للبنات کے زیر اہتمام 10جون 2020ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں بواب (چوکیدار) وخادمین اسلامی بھا ئیوں کاایس اوپیزکےساتھ تربیت کاسلسلہ ہوا جس میں شعبہ خودکفالت ریجن ذمہ دارنےمجلس کےطےشدہ کاموں کواحتیاطی تدابیر کے ساتھ کر نے کے حوالے سے اہم نکات پیش کرتے ہوئے نمایا ں کار کردگی پیش کرنے والوں کی حوصلہ افزائی فرمائی۔(رپورٹر۔ ابواسید مخدوم سید شفیق الرحمان عطاری شعبہ خودکفالت مدرسۃالمدینہ و مدنی بستہ کراچی ریجن)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ  للبنات کے زیر ِ اہتمام لاک ڈاؤن کے باعث یکم جون2020ء سے پاکستان بھرکے مدرسۃ المدینہ للبنات میں بذریعہ کال بچیوں کو پڑھانے کا سلسلہ ایک طے شدہ نظام کے تحت شروع ہوگیا ہے۔ مدرسۃ المدینہ للبنات کی بچیوں کو بذریعہ کال پڑھانے کے باقاعدہ نکات و احتیاطیں مدنی عملے کو بتائی گئی ہیں۔ کئی بچیوں کی سرپرست(والدائیں) بہت خوش ہیں کہ گھر بیٹھے ہماری بچیوں کی پڑھائی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اوربچیاں اب باقاعدہ دیا ہوا سبق یاد بھی کرتی ہیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام 4 جون 2020 ء کو پاک مشاورت شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں اور مفتشات کا بذریعہ اسکائپ اجلاس لیا جس میں پاک مشاورت شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اورنئی مفتشات تیار کرنے ، شعبے کے کام کو مزید بڑھانے کے لئے مختلف امور پر کلام کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے زیر اہتمام مدنی کاموں   کا سلسلہ رہتا ہے۔دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے مدنی عملہ میں سےتقریباً185 اسلامی بہنوں نے قرآنِ کریم کنزالایمان مع ترجمہ تفسیر کے ساتھ پڑھنےکی سعادت حاصل کی ہے نیز اس شعبے میں43 وہ اسلامی بہنیں ہیں جو روزانہ ایک منزل پڑھنے کی سعادت حاصل کرتی ہیں۔


 ملک و بیرون ملک میں قائم سینکڑوں مدارس المدینہ للبنات کی بچیوں ، طالبات ومدنی عملے سے26 ویں شریف امیر اہل سنت کے یوم ولادت کے موقع پرامیراہل سنت کی خدمت میں پیش کرنے کے لئے قراٰنِ کریم ، کلمہ طیبہ اور پڑھے گئے درودِ پاک نیزکئی اچھی اچھی نیتیں جمع کیں گئیں۔ کلمہ طیبہ اوردرودِ پاک لاکھوں کی تعداد میں جب کہ کچھ نیتیں ہزاروں کی تعدادمیں بھی آئی ہیں۔ اللہ پاک امیراہل سنت کو درازیِ عمربالخیرعطا فرمائے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام3 مئی2020ء بروز اتوار مدرسۃ المدینہ للبنات کی اہم سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن، پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن  اور ریجن سطح سطح ذمہ دار اسلامی بہن اور بیرنِ ملک کی اس شعبے کی ذمہ دار اسلامی بہن سمیت و شعبہ مدرسۃ المدینہ آن لائن کی عالمی سطح و پاکستان سطح کی اسلامی بہن نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور سالانہ ڈونیشن کے لئے کوششوں کو تیز کرنے نیزسرپرستوں اور شخصیات سے رابطے کرنے کا ذہن دیا۔