دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر ِ اہتمام 18 مارچ 2020ء بروز بدھ رکن عالمی مجلس مشاورت مدرسۃ المدینہ للبنات کا مفتشہ اور آفس ذمہ دار اسلامی بہن سے بذریعۂ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں رکن عالمی مجلس مشاورت مدرسۃ المدینہ للبنات نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے ان کی تربیت کی نیز بچیوں کے فائنل امتحان کا مکمل طریقہ کار، گریڈنگ پرکام اور اجیرات اسلامی بہنوں کو مطالعے کے ہدف دینے پر مشاورت ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر ِ اہتمام17 مارچ 2020ء کو پاکستان کی ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں اورپاک سطح مدرسۃ المدینہ للبنات ذمہ داراسلامی بہن کا بذریعۂ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں رکنِ عالمی مجلس مشاورت مدرسۃ المدینہ للبنات نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور حالیہ چھٹیوں میں بچیوں اور اسٹاف کی مصروفیت کیا ہوگی اس پر غورو فکر کیا گیا نیز اجتماع تقسیم اسناد کی تیاری اوراسٹاف کی ٹریننگ کے شیڈول پر بھی مشاورت کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کے نگران انوار الحق عطاری نے 19تا 25 فروری 2020 حیدرآباد  ریجن میں ڈھرکی، میرپور ماتھیلو، ڈیرہ الہ یار، صحبت پور، لاڑکانہ، سیہون شریف، مانجھند شریف، کوٹ غلام محمداور سامارو کا دورہ کیاجہاں مدارس کا جائزہ لیا اور نئے مدارس کا سروے کیا، مقامی زون تا ڈویژن ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں اور مشاورت کا سلسلہ بھی ہوا۔ اس موقع پر حیدر آباد زون کے سیکیورٹی کے اسلامی بھائیوں کا مشورہ بھی لیا اور پردے میں موجود اسلامی بہنوں کو نکات بھی دئیے۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے  کراچی میں قائم ایک مدرسۃ المدینہ للبنات میں تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرستہ المدینہ للبنات کی مجلس کی ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت رکن کابینہ اور ناظمات و معلمات بھی شریک تھی۔ کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو فرض علوم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے علم دین سیکھنے کی ترغیب دلائی نیز قراٰنِ پاک کی تعلیم کو عام کرنے کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے مدرسۃ المدینہ للبنات یا مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں  قائم مدرسۃ المدینہ للبنات اظہر ٹاؤن کے قیام کوتقریباً 12 سال کاعرصہ ہو چکا ہے۔ اس مدرسۃ المدینہ سے اب تک کثیرطالبات قراٰن کریم مکمل کرنے کی سعاد ت حاصل کر چکی ہیں، نہ صرف یہ بلکہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے پیشِ نظر اس ادارہ سے فارغ التحصیل ہونے والی کئی طالبات دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں قراٰنِ کریم کی خدمت کرنے کی سعادت پا رہی ہیں ۔

اب تک کی کارکردگی کامختصر جائزہ:

مدرسۃ المدینہ للبنات اظہر ٹاؤن کی 3 فارغ التحصیل طالبات دارالمدینہ میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں جبکہ 5طالبات مدرسۃ المدینہ آن لائن میں،1 طالبہ آن لائن مفتشہ، 10طالبات مدرسۃ المدینہ للبنات میں تدریس اور 2طالبات مدرسۃ المدینہ للبنات میں ناظمہ کے منصب پر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

یوں اس مدرستہ المدینہ للبنات کی اس ایک شاخ نے مدرستہ المدینہ للبنات کے شعبہ کیساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کو تاحال 21 ٹیچرز مہیا کئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ! یہ ترقی کا سفرجاری رہے گا۔ بیشک یہ سب فیضانِ امیراہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہے۔ 

دعوت ِ اسلامی  کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر ِ اہتمام04 مارچ 2020ء کو کراچی کے مدارس المدینہ للبنات میں کابینہ سطح پراسٹاف کا تربیتی اجتماع ہوا جس کی ابتداء تلاوتِ قراٰنِ کریم ، نعت شریف اور اچھی اچھی نیتوں سے کی گئی۔ تربیتی اجتماع میں سنّتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا اوردورانِ تربیت مُدرسہ کے اندازِ تدریس ، تعلیم ، تکمیل ، امتحانات اور اہداف کے حوالے سے ان کی تربیت کی گئی۔ تربیتی اجتماع میں تقریباً665 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوت اسلامی کےشعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام 13فروری2020ء بروز جمعرات لاہورگرین ٹاؤن  میں دو مدرسۃ المدینہ للبنات کا افتتاح کیا گیا ۔ریجن نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور طالبات ،اہل علاقہ و مدنی عملے کو دین کے لئے ڈونیشن دینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرستہ المدینہ للبنات کے  زیر اہتمام تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک و ریجن سطح مدرستہ المدینہ للبنات کی مجلس ،کابینہ ناظمہ اور دیگر ناظمات و مدنی عملے نے شرکت کی۔ کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے "فکر آخرت "اور "موت کی تیاری "کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور مدرستہ المدینہ کے شعبے پر خدمات سرانجام دیکر ہم کس طرح اس کو اپنے لئے صدقہ جاریہ بنا سکتے ہیں اس حوالے سے نکات دئیے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8 فروری 2020ءبروز ہفتہ  جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم مدرستہ المدینہ للبنات فیضان نور فاطمہ کا افتتاح کیا گیا ۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے ”قرآنِ پاک کے فضائل اور اہمیت“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور تقریب میں موجود اسلامی بہنوں کو درست مخارج کے ساتھ قرآنِ پاک کی تعلیم حاصل کر نے کے لئےمدرسۃ المدینہ للبنات میں داخلہ لینے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے تحت 26 جنوری کو وزیرآباد میں مدرستہ المدینہ للبنات میں گوجرانوالہ زون نگران نے تربیتی بیان کیا۔ بیان میں طالبات،ناظمہ اور معلمہ کو مدنی کاموں کا ذہن دیا  گیا جس پر انہوں نے مدنی کاموں کے حوالے سے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ  للبنات کے تحت فیصل آباد زون جھنگ شہرموسی چوک میں شفٹ کلا س کی ایک بچی جن کی عمرصرف 7 سال ہےانہوں نے تقریباً ایک سال پانچ ماہ میں مدنی قاعدہ و قراٰن ِ کریم مکمل کرنے کی سعا دت حاصل کی۔