پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے  کراچی میں قائم ایک مدرسۃ المدینہ للبنات میں تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرستہ المدینہ للبنات کی مجلس کی ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت رکن کابینہ اور ناظمات و معلمات بھی شریک تھی۔ کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو فرض علوم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے علم دین سیکھنے کی ترغیب دلائی نیز قراٰنِ پاک کی تعلیم کو عام کرنے کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے مدرسۃ المدینہ للبنات یا مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے کا ذہن دیا۔