14 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت
پاکستان سطح کی ٹیچر ٹرینر اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہواجس میں شعبے کی عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن
نے اُن کی تربیت کی۔
دورانِ مشورہ عالمی مجلسِ مشاورت ذمہ دار نے لرننگ
سیشن کی ٹریننگ ، کتاب قرآن سیکھیں اور سکھائیں پرگہری توجہ دلاتے ہوئے مخارج کی ادائیگی میں بہتری کے طریقے بتانے پر
کلام کیا۔
اس کے علاوہ عالمی مجلسِ مشاورت ذمہ دار نے مدنی مشورےمیں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ٹیچرٹرینر
کا اوقاتِ جدول اور انہیں سنتوں پرعمل کرنے /کروانے کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔بعدازاں
اسلامی بہنوں نے ٹیچرٹریننگ کورس مزید احسن اندازسے کروانے کی اچھی اچھی نیتیں
کیں۔