11 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
مدرسۃالمدینہ گرلز کی صوبہ، سٹی تا ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
Mon, 17 Apr , 2023
1 year ago
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے زیرِ
اہتمام پاکستان کی صوبہ، سٹی تا ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں شرکا
اسلامی بہنوں کی تعداد کم و بیش 34 تھی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں رکنِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے تربیت کے مدنی پھول، سالانہ سیزن کے اہداف، رمضانُ المبارک میں روزانہ
دو مدنی مذاکرے دیکھنے کی پابندی، ماہِ
رمضان کو ماہِ نیک اعمال گزارنے، رمضان میں ہونے والے کورسز، فطرہ مہم، ذمہ داران کی انفرادی کارکردگی، 26 ویں شریف کے تحائف اور کارکردگی کا فالواپ لینےکے
حوالے سے مشاورت کی۔