6 رجب المرجب, 1446 ہجری
ڈویژن گجرات، صوبہ پنجاب پاکستان میں قائم دعوتِ
اسلامی کے مدرسۃ المدینہ گرلز میں30 اکتوبر 2024ء کو اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع
منعقد ہو اجس میں علاقے کی اسلامی بہنیں، ذمہ داران اور مدرسات سمیت بچیوں نے شرکت
کی۔
اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوت کلامِ پاک
اور نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد دعوتِ
اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”والدین کے حقوق“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی
جس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ یونٹ جمع کروائے اور نیتیں بھی پیش کیں۔