تعلیمِ قراٰن عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت   راولپنڈی میٹروپولیٹن کے راجہ بازار ٹاؤن ڈھوک حسو میں قائم مدرسۃ المدینہ گرلز کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ گرلز کی معلمات سمیت مدنی عملے کی دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے معلمات سے مختلف اہم نکات پر مشاورت کرتے ہوئےانہیں دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔

بعدِ مدنی مشورہ مدرسۃالمدینہ گرلز میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ”عثمان غنی رضی اللہ علیہ اور محبت الٰہی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود بچوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔