6 رجب المرجب, 1446 ہجری
لاہور مزنگ بلڈنگ میں قائم مدرسۃالمدینہ
گرلز کا وزٹ، انتظامی امور پر مشاورت
Sat, 15 Jul , 2023
1 year ago
دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے اسلامی
بہنوں میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ روز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے لاہور مزنگ بلڈنگ میں قائم
مدرسۃالمدینہ گرلز کا وزٹ کیا جس میں بالخصوص
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن بھی موجود تھیں۔
اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے
مدرسۃالمدینہ گرلز کی بچیوں کو حفظِ قراٰن کرنے کے بعد قراٰنِ پاک کی دہرائی جاری
رکھنے اور اپنی گھر کی خواتین کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنے
کا ذہن دیا۔
بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مدرسۃالمدینہ گرلز کے انتظامی امور سمیت دیگر
اہم امور پر وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بہنوں سے مشاورت کی۔