دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت کراچی سٹی ایسٹ ڈسٹرکٹ کی تمام مُدرسات، ناظمات اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کا سٹی آفس میں لرننگ سیشن منعقد کیا گیا جوکہ صبح 8:00 بجے سے دو پہر4:00 بجے تک جاری رہا۔

تلاوت و نعت شریف سےاس سیشن کا آغاز ہوا جبکہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار، سٹی ذمہ دار اور ملک و شعبے کی رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہنوں نے مختلف موضوعات پرشعبے کے طے شدہ نکات بتائے۔

دورانِ سیشن شرکاء اسلامی بہنوں کو درپیش مسائل کا حل بتاتے ہوئے اہداف مکمل کرنے اور مدرسۃالمدینہ گرلز میں پڑھنے والی بچیوں کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے گئے ۔